counter easy hit

اسلام آباد

کراچی میں ہلاکتوں پر اپوزیشن جماعتوں کا جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

کراچی میں ہلاکتوں پر اپوزیشن جماعتوں کا جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں نے کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس […]

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ہونے والی ملاقات کے دوران سربراہ پاک فوج نے انہیں آپریشن ضرب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جنرل […]

پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت، دہشتگردوں کیخلاف مل کر لڑنے کا عزم

پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت، دہشتگردوں کیخلاف مل کر لڑنے کا عزم

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے افغانستان کی پارلیمنٹ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان افغان حکومت کیساتھ مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان […]

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

اسلام آباد : سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔ سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر کور کمانڈر کراچی سے مدد طلب کر لی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم […]

ضرورت پڑنے پر کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھالنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عابد شیرعلی

ضرورت پڑنے پر کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھالنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عابد شیرعلی

, اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی جبری لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی جب کہ کے الیکٹرک کے 650 میگاواٹ فراہم کر رہے ہیں اگر اسے ٹیک اوور بھی کرنا پڑے تو یہ بھی کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باہر میڈیا سے […]

وزیراعظم کا کراچی میں موسم کی شدت کے باعث ہلاکتوں پر”صرف” اظہار افسوس

وزیراعظم کا کراچی میں موسم کی شدت کے باعث ہلاکتوں پر”صرف” اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث 150 افراد کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب […]

ترک خاتون اول کے ہار کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس

ترک خاتون اول کے ہار کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس

اسلام آباد : ترک خاتون اول کو کیا کیا پتا تھا کہ 2010ء میں وہ جو قیمتی ہار سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے جا رہی ہیں، اُس کا تو سودا ہو جائے گا۔ حکومت نے تو معاملہ دبا لیا لیکن دنیا نیوز دستاویز اور تصاویر دنیا کے سامنے لے آیا اور اسی کی بنیاد پر […]

ایان کو جیل میں 100 دن ہوگئے ،روزے بھی رکھ رہی ہے

ایان کو جیل میں 100 دن ہوگئے ،روزے بھی رکھ رہی ہے

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل میں قیدکی سنچری (100دن) مکمل ہوگئی ہے۔ ماڈل کو کسٹم پولیس نے 14 مارچ کو گرفتار کر کے جیل بھیجا تھا۔ ماڈل ایان جیل میں باقاعدہ روزے بھی رکھ رہی ہے اور زیادہ وقت سوکرگزارنے لگی ہے۔ ماڈل سے گزشتہ روزخاتون وکیل شائستہ […]

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی کا دعویٰ

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی کا دعویٰ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افطار، تراویح اور سحری کے اوقات میں شہروں میں 93 اور دیہی علاقوں میں 86 فیصد بلاتعطل بجلی […]

طاہر القادری 29 جون کی صبح لاہور پہنچیں گے

طاہر القادری 29 جون کی صبح لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری پیر 29 جون کو صبح 7 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گے قائد عوامی تحریک 28 جون کو فلائٹ نمبر EK002 پر دن 2 بجے لندن سے روانہ ہونگے اور 29 جون کو دبئی پہنچیں گے۔ جہاں مختصر قیام کے بعد وہ فلائٹ نمبر […]

ملالہ کی زندگی پر دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی

ملالہ کی زندگی پر دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی

اسلام آباد : نوبل امن یافتہ پاکستان کی پہلی کم عمر لڑکی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنانے کی تیاری جاری ہے۔ دستاویزی فلموں کے ہدایتکار ڈیوس گوگنھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہے، فلم کا ٹائٹل ’’نیمڈمی ملالہ‘‘ رکھا گیا ہے، دستاویزی فلم میں ملالہ اور ان کے گھرانے […]

تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندررہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، آصف زرداری

تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندررہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، آصف زرداری

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جب کہ ضروری ہےکہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں […]

طلب میں کمی تک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے، وزیراعظم کوسیکریٹری پانی وبجلی کی بریفنگ

طلب میں کمی تک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے، وزیراعظم کوسیکریٹری پانی وبجلی کی بریفنگ

اسلام آباد : سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ میں آگاہ کیا ہے کہ بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑرہی ہے اورطلب میں کمی سے ہی صورتحال معمول پر آسکتی ہے۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعظم نوازشریف سے […]

رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی: نواز شریف

رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی: نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر حکام سے فوری جواب طلب کیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کی سرزنش کی […]

عابد شیر علی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قوم سے معذرت کر لی

عابد شیر علی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قوم سے معذرت کر لی

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پہلے روزے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرلی ، کہتے ہیں سحر و افطار کے دوران کوئی صنعت چلتی پائی گئی تو افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر سحری کے وقت […]

پیپلز پارٹی کو کراچی آپریشن پر تحفظات، معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کو کراچی آپریشن پر تحفظات، معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد : کراچی میں جاری آپریشن پر تحفظات کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آصف علی زرداری نے سیاسی رہنماؤں کو کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں اور اپنے حالیہ بیان کے پس منظر سے بھی […]

چمن سے گرفتار عمران فاروق قتل کیس میں ملوث دو ملزم اسلام آباد منتقل

چمن سے گرفتار عمران فاروق قتل کیس میں ملوث دو ملزم اسلام آباد منتقل

اسلام آباد : چمن سے پکڑے جانےو الے عمران فاروق کے قتل میں ملوث دو ملزموں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر ملزم محسن اور خالد شمیم کو خصوصی طیارے کے ذریعے لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے تفتیش کیلئے ایف آئی اے […]

وزیراعظم کا سحری میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس، وزارت پانی و بجلی سے جواب طلب

وزیراعظم کا سحری میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس، وزارت پانی و بجلی سے جواب طلب

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک کی پہلی سحری کے دوران مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و […]

غازی عبدالرشید کیس، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

غازی عبدالرشید کیس، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد : اسلام آباد کی سیشن عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے سابق صدر کو گرفتار کرکے 24 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کے سابق نائب خطیب غازی […]

آصف زرداری کا افطار ڈنر آج، عمران خان کا شرکت سے انکار

آصف زرداری کا افطار ڈنر آج، عمران خان کا شرکت سے انکار

اسلام آباد : آصف زرداری نے مشاورت کے لئے سیاسی رہنماؤں کو آج افطار ڈنر پر بلالیا، دعوت نامے بھیج دئیے گئے، عمران خان نے شرکت سے انکار کر دیا۔ سابق صدر نے الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ آصف زرداری کی جارحانہ تقریر […]

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مزید کچھ وقت لگے گا : عاصم سلیم

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مزید کچھ وقت لگے گا : عاصم سلیم

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روک رہا ہے، سیاسی چیلنجز کے باعث قومی ایکشن پلان پر مزید عملدرآمد میں وقت لگے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم […]

حکومت تنہا اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب نہیں بنا سکتی: احسن اقبال

حکومت تنہا اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب نہیں بنا سکتی: احسن اقبال

اسلام آباد : وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہے۔ دنیا بھر کا میڈیا پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو دہشتگردی کی آماجگاہ کہہ رہا تھا جبکہ اب میڈیا اسکو تجارت کی مثال قرار دے رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ انجنئیرنگ یونیورسٹیوں سے […]