counter easy hit

انگلینڈ سے سیریز میں گیل، سموئلز اور ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی

انگلینڈ سے سیریز میں گیل، سموئلز اور ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی

کنگسٹن: انگلینڈ سے سیریز کیلیے کرس گیل، مارلون سموئلز اور جیروم ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی. کرس گیل اور مارلون سموئلز کا بورڈ سے طویل تنازع ختم ہوگیا، اوپنر نے آخری بار مارچ 2015میں کوئی ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا جبکہ سموئلز نے اکتوبر2016 میں آخری بار ویسٹ انڈین جرسی زیب تن […]

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹھوکریں کھاتا نومبر تک جا پہنچا

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹھوکریں کھاتا نومبر تک جا پہنچا

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ٹھوکریں کھاتا نومبر تک جا پہنچا، پی سی بی اور کرکٹرز کی مصروفیات کے سبب آئندہ ماہ انعقاد کا فیصلہ بھی برقرار نہ رہ سکا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ رواں ماہ کے آخرے ہفتے ملتان میں شروع کرنے اور باقی میچز آئندہ ماہ فیصل آباد میں کرانے کا پلان […]

عامر سہیل کو عمر اکمل کے مستقبل کی فکر ستانے لگی

عامر سہیل کو عمر اکمل کے مستقبل کی فکر ستانے لگی

لاہور: سابق کپتان عامر سہیل کو عمر اکمل کے مستقبل کی فکر ستانے لگی۔ ایک انٹرویو میں عامر سہیل نے کہاکہ اگر عمر اکمل کی بیٹنگ تکنیک میں خامی یا شخصیت کا کوئی مسئلہ تھا تو اسے بہتر انداز میں حل کیا جانا چاہیے تھا، انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا موازنہ دیگر ممالک سے کیا جائے تو وہاں […]

دیارِغیر سے بلاکر کرکٹرز کی فٹنس آج جانچی جائے گی

دیارِغیر سے بلاکر کرکٹرز کی فٹنس آج جانچی جائے گی

لاہور: دیارغیر سے بلانے کے بعد قومی کرکٹرزکی فٹنس آج سے 3روز تک جانچی جائے گی۔ قومی کرکٹرز کے 3روزہ فٹنس ٹیسٹ منگل سے شروع ہوں گے،اس مقصد کیلیے بیرون ملک کاؤنٹیز اور لیگز کھیلنے والے بیشتر کھلاڑی نہ چاہتے ہوئے بھی بوجھل دلوں کے ساتھ پاکستان پہنچ چکے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹیسٹ کے پہلے […]

افغانستان میں فورسز کا آپریشن، 48 جنگجو ہلاک

افغانستان میں فورسز کا آپریشن، 48 جنگجو ہلاک

کابل:  افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 48 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے اقتاش میں سیکیورٹی فورسز کے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران 36 طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہو ئے ہلاک ہونے والوں میں6 […]

بارسلونا حملے کا ملزم ہلاک؛ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، ہسپانوی وزیر داخلہ

بارسلونا حملے کا ملزم ہلاک؛ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، ہسپانوی وزیر داخلہ

کیٹالونیا: پولیس نے بارسلونا میں دہشت گرد حملے کے اہم روپوش 22سالہ ملزم یونس ابو یعقوب کو گولی مار کرہلاک کردیا۔ ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے کیٹالونیا کے خوںریز حملے کاشکار ہونیوالے تمام 14متاثرین اور حملے میں ملوث دہشت گرد گروپ کے ارکان کی شناخت مکمل کر لی ہے، حکام کے مطابق12افراد پر مشتمل […]

اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

نیویارک: روبوٹکس کے100 سے زیادہ ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ’’قاتل روبوٹس‘‘ کی ایجاد پر جاری منصوبے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ یہ خطرناک خودکار ’’ٹیکنالوجی‘‘ ایک پینڈورا باکس ہے جس کے کھلنے سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اوراس سے مقابلہ […]

نواز شریف گریٹر پنجاب چاہتے ہیں، کے پی میں سونامی ختم ہو گیا، آصف زرداری

نواز شریف گریٹر پنجاب چاہتے ہیں، کے پی میں سونامی ختم ہو گیا، آصف زرداری

لاہور:  سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دوست سرحد پار ہیں وہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں جب کہ کے پی کے میں سونامی ختم ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ اب ہم پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے اور ن لیگ کو […]

وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری نے آزاد عدلیہ کی بڑی قربانیاں دی ہیں اور وکلا کی جدوجہد میں تحریک انصاف شانہ بشانہ شامل تھی، وکلا […]

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس […]

کراچی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا اغوا

کراچی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا اغوا

کراچی: ملیر سے نامعلوم ملزمان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے حیات بلوچ کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ایم پی اے کے بیٹے کو گاڑی سے اتار کے […]

سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، شہباز شریف

سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا اور اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ، یہ منصوبہ خطے سے […]

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان سرزمین پارٹی، ایم کیو ایم حقیقی سمیت دیگر جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مختلف وفود سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کے لئے ان کے پاس گئے اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت […]

پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ

پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔ آرلینگٹن کےفوجی اڈے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں […]

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے جاری ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم ابتدا ہی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز […]

نائٹ ٹیسٹ میں کامیابی، انگلش کپتان روٹ میچ ونرز کی موجودگی پر نازاں

نائٹ ٹیسٹ میں کامیابی، انگلش کپتان روٹ میچ ونرز کی موجودگی پر نازاں

برمنگھم: انگلش کپتان جوئے روٹ اپنی ٹیم میں الیسٹر کک، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ جیسے میچ ونرز کی موجودگی پر کافی خوش ہیں۔ جوئے روٹ کہتے ہیں کہ ہم سب ہی ان کھلاڑیوں کی کلاس اور صلاحیتوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ تینوں بیک وقت میری ٹیم میں موجود ہیں۔ […]

شیکھر دھون کے لاٹھی چارج سے سری لنکا بے حال

شیکھر دھون کے لاٹھی چارج سے سری لنکا بے حال

دمبولا: پہلے ون ڈے میں شیکھر دھون کے لاٹھی چارج نے آئی لینڈرز کو بے حال کردیا، بھارتی اوپنر نے برق رفتار بیٹنگ سے ٹیم کو 9 وکٹ سے فتح دلادی۔ ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی سری لنکا کا آغاز انتہائی مایوس کن ثابت ہوا جس میں اسے 9 وکٹ […]

کیمپ سے برطرف ہاکی پلیئرز واجبات سے محروم

کیمپ سے برطرف ہاکی پلیئرز واجبات سے محروم

لاہور: ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کیلیے اسلام آباد کیمپ میں ٹرائلز سے قبل نکالے جانے والے 13 پلیئرز کو تاحال واجبات ادانہ کیے جاسکے۔ ایشیائی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کے حصول کے لیے ملک بھر میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے گئے جن میں سے 63 پلیئرزکاانتخاب کرکے ان کا کیمپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام […]

قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان

قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان

لاہور: رواں ماہ شیڈول قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انوکھے فیصلے ہمیشہ زیر بحث رہے ہیں اور ان فیصلوں کو گاہے بگاہے  سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور شائقین کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑتا رہا ہے، حال ہی میں پی سی بی نے کیربیئین پریمیئر لیگ […]

جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو نتال کے علاقے پیٹرمیریز برگ میں ایک تیز رفتار منی بس بے قابو ہوکر ہائی وے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد […]

لاہور ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی؛ وکلا کا کل پنجاب اور سندھ میں ہڑتال کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی؛ وکلا کا کل پنجاب اور سندھ میں ہڑتال کا اعلان

لاہور: ہائی کورٹ کے باہر وکلا پر شیلنگ کے خلاف کل پنجاب اور سندھ کے وکلا نے کل عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔  لاہور ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے باہر وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس کی شیلنگ کے خلاف منگل کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار […]

بینظیر بھٹو قتل کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

بینظیر بھٹو قتل کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک نے پراسیکیوٹرز کو کل سے حتمی بحث شروع کرنے کا حکم  دیا ہے۔ جج اصغر خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں مزید […]

اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نواز شریف جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے، احسن اقبال

اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نواز شریف جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، قومی اداروں سے مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔ اسلام آباد میں ’’کاگف‘‘ اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا حکومت نیشنل ایکشن […]

اسحاق ڈار نے بھی پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی

اسحاق ڈار نے بھی پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائرکردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی نظر ثانی درخواست 9 صفحات پر مشتمل ہے، درخواست وفاقی وزیر کے وکیل شاہد حامد اور  ڈاکٹر طارق حسن نے دائر کی۔ وفاقی […]