counter easy hit

انگلینڈ سے سیریز میں گیل، سموئلز اور ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی

کنگسٹن: انگلینڈ سے سیریز کیلیے کرس گیل، مارلون سموئلز اور جیروم ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی.
Gayle, Samuels and Taylor returns in the West Indies one-day squad in series from England

Gayle, Samuels and Taylor returns in the West Indies one-day squad in series from England

کرس گیل اور مارلون سموئلز کا بورڈ سے طویل تنازع ختم ہوگیا، اوپنر نے آخری بار مارچ 2015میں کوئی ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا جبکہ سموئلز نے اکتوبر2016 میں آخری بار ویسٹ انڈین جرسی زیب تن کی، روسٹن چیس کی چھٹی ہوگئی، تین ٹیسٹ میچز کے بعد دونوں ٹیموں میں پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 19 سے 29 ستمبر تک ہونی ہے، اس سے قبل کیریبیئن سائیڈ 13 ستمبر کو آئرلینڈ سے اسٹورمونٹ میں نبرد آزما ہوگی۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں، جیسن ہولڈر ( کپتان )، سنیل امبریز، دیویندرا بشو، میگوئل کمنز، کرس گیل، کائل ہوپ، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لوئس، جیسن محمد، ایشلے نرس، رومین پاول، مارلون سموئلز، جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website