counter easy hit

جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو نتال کے علاقے پیٹرمیریز برگ میں ایک تیز رفتار منی بس بے قابو ہوکر ہائی وے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں

19 killed in traffic accident in South Africa

19 killed in traffic accident in South Africa

18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ منی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، لائسنس کے مطابق بس میں 16 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس میں ڈرائیور سمیت 26 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جب ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں دور دور تک لاشیں بکھری ہوئی ملیں۔ حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website