counter easy hit

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کرکے اپنے خاندان کو […]

کے ایم سی کے سیف عباس نیب کے حوالے

کے ایم سی کے سیف عباس نیب کے حوالے

احتساب عدالت کے منتظم جج نے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی سیف عباس کو 25 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام نے گزشتہ روز گرفتار ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی سیف عباس کو پیش کیا۔ عدالت کو نیب […]

رمضان کی آمد: 2 کمپنیوں کا اسمارٹ فونز سستے کرنے کا اعلان

رمضان کی آمد: 2 کمپنیوں کا اسمارٹ فونز سستے کرنے کا اعلان

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ پاکستان میں 2 بڑی اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنیاں سام سنگ اور نوکیا کی جانب سے ڈیوائسز کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ڈی گلوبل نے ماہ رمضان کے موقع پر فونز کی قیمتوں میں […]

چین تجارتی معاہدوں میں اب امریکا کو ’بہت کچھ‘ دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

چین تجارتی معاہدوں میں اب امریکا کو ’بہت کچھ‘ دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنی زیڈ ٹی ای پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے تجارتی معاہدوں میں چین کو بہت کچھ دیا ہے اب چین کی امریکا کو بہت کچھ دینے کی باری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے […]

پی ٹی آئی کا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی خفیہ رکھنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی خفیہ رکھنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں زیر سماعت غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کردی۔ ای سی پی نے درخواست کے پیش نظر درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کو 28 مئی کو […]

‘پارلیمنٹ کی حمایت کے بغیر انتخابات میں بائیو میڑک کا استعمال ممکن نہیں‘

‘پارلیمنٹ کی حمایت کے بغیر انتخابات میں بائیو میڑک کا استعمال ممکن نہیں‘

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری بابر یعقوب فاتح محمد نے کہا ہے کہ ای سی پی عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی حمایت کے بغیر بائیومیٹرک نظام کا اطلاق نہیں کرسکتی۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ‘جب پارلیمنٹ انتخابات میں بائیو میٹرک نظام […]

بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا

بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا

وہاڑی: بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 91 ڈبلیو بی میں ادا کردی گئی۔ کرنل سہیل عابد عباسی کی تدفین شہدا قبرستان اوبڑی راولپنڈی میں کی جائے […]

انتخابات 2018؛ الیکشن کمیشن کا ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ

انتخابات 2018؛ الیکشن کمیشن کا ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آرکومطلوبہ مقدارمیں سیاہی تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے 5 لاکھ […]

کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے، ترجمان دفتر خارجہ

کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے حوالے سے دیت کے معاملے کا علم […]

موسمِ گرما کی چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

موسمِ گرما کی چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہوگا۔ موسمِ گرما کی چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تعطیلات نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کیلئے 50 چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دیں۔ […]

دنیا کا معمر ترین انسان، میکسیکو کے 121 سالہ شخص نے بڑا دعویٰ کردیا

دنیا کا معمر ترین انسان، میکسیکو کے 121 سالہ شخص نے بڑا دعویٰ کردیا

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے ایک شخص نے دنیا کا معمر ترین فرد ہونے کا دعویٰ کر دیا، مینوئل گارشیا کا کہنا ہے انکی عمر 121 سال ہے۔ میکسیکو کے سرحدی قصبے سیوداد جوارز میں رہنے والے مینوئل کا کہنا ہے وہ 24 دسمبر 1896 کو ویراکروز میں پیدا ہوئے، انکے پاس برتھ سرٹیفیکٹ بھی ہے […]

(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کو نواز شریف کے بیان پر تحفظات

(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کو نواز شریف کے بیان پر تحفظات

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ نے شہباز شریف سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہےجس میں پارٹی کو درپیش […]

ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا، لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول قومی اسمبلی سے مستعفی

ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا، لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول قومی اسمبلی سے مستعفی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی نے ایوان سے استعفی دے دیا۔ غلام رسول ساہی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں پر متنازع بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کو […]

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے پر اعتراضات عدالت میں جمع

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے پر اعتراضات عدالت میں جمع

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے پر تحریری اعتراضات عدالت میں جمع کرادیے۔ نقیب اللہ کے والد کے وکیل فیصل صدیقی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جیل کے بجائے سب جیل قرار دی گئی ان کی رہائش […]

صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بنانے کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بنانے کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کم عمر ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بنانے کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر مقرر کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ […]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورت حال اور اہم ملکی معاملات سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس […]

ماہ صیام کے پہلے روز موسم کہیں مہربان تو کہیں شدید گرمی

ماہ صیام کے پہلے روز موسم کہیں مہربان تو کہیں شدید گرمی

کراچی/لاہور: ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں بوندا باندی سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی […]

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہ

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا […]

پاکستان فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ پاکستان فلسطینوں کی بھرپور حمایت اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے قتل عام اور بربریت کی مذمت کرتے […]

فیس بک ڈیٹا کے حصول کیلئے پاکستانی درخواستوں میں اضافہ

فیس بک ڈیٹا کے حصول کیلئے پاکستانی درخواستوں میں اضافہ

حکومت پاکستان کی جانب سے فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے گزشتہ سال کی دوسری ششماہی کے دوران درخواستوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس بات کا انکشاف فیس بک کی ششماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جولائی 2017 سے دسمبر 2017 کے دوران پاکستان کی جانب سے […]

کیا یہ ہے سب سے بہترین اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون؟

کیا یہ ہے سب سے بہترین اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون؟

چینی کمپنی ون پلس نے اپنا فلیگ شپ فون ون پلس 6 پیش کردیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ کم قیمت پر پریمیئم فیچرز اس سے بہتر کسی اور ڈیوائس میں نہیں مل سکتے۔ یہ فون 6.28 انچ کی آپٹک امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہے جس میں 19:9 اسپیکٹ ریشو دیا گیا ہے […]

کلی الماس میں فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہلاک

کلی الماس میں فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہلاک

راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسزکی کلی الماس میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ  3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے […]

ویسٹ انڈیز سے میچ، نیپالی اسپنر لامیچین آئی سی سی الیون میں شامل

ویسٹ انڈیز سے میچ، نیپالی اسپنر لامیچین آئی سی سی الیون میں شامل

دبئی: نیپالی اسپنر سندیپ لامیچین کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 31 مئی کو شیڈول ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل کرلیاگیا۔ سندیپ سردست انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیرڈیولز کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئے ہیں، ورلڈ الیون میں ان کا انتخاب بنگلادیشی […]

اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سر فخر سے بلند کردیا، فیصل صالح

اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سر فخر سے بلند کردیا، فیصل صالح

کراچی:  صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے فائنل میں رسائی کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اپنے پیغام میں فیصل صالح حیات نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی سرپرستی اور کوچ عبدالرشید کی رہنمائی میں تشکیل پانے والی پاکستان […]