لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہوگا۔ موسمِ گرما کی چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا سمر کیمپ کیلئے اتھارٹی سے نجی سکولوں کو تحریری اجازت لینا ہو گی، صرف سالانہ امتحانات اور او لیول کیلئے سکول کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔ بعض نجی تعلیمی ادارے فرسٹ ٹرم کے امتحانات مکمل ہونے پر تعطیلات کریں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے سمر کیمپ لگا سکیں گے لیکن اس کے عوض فیس وصول کرنے پر پابندی ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی۔








