counter easy hit

ویسٹ انڈیز سے میچ، نیپالی اسپنر لامیچین آئی سی سی الیون میں شامل

دبئی: نیپالی اسپنر سندیپ لامیچین کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 31 مئی کو شیڈول ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل کرلیاگیا۔

Matches with West Indies, Nepali spinner Sandeep Lamichhane included in ICC XIسندیپ سردست انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیرڈیولز کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئے ہیں، ورلڈ الیون میں ان کا انتخاب بنگلادیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی جگہ عمل میں آیاہے،جنھوں نے ذاتی وجوہات کے سبب لندن میں شیڈول میچ کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔ آئی سی سی اعلامیے میں سندیپ لامیچین کی دستبرداری کی بھی خاص وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم ان کی جگہ اب 17 سالہ سندیپ لامیچین کو منتخب کرلیاگیا ہے، یہ میچ کیریبیئن اسٹیڈیم کو بحالی کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خاطرمنعقدکیا جائے گا، آئی سی سی الیون کی قیادت پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی کے سپرد ہوگی، شعیب ملک بھی اس کا حصہ بنیں گے۔