counter easy hit

کیا یہ ہے سب سے بہترین اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون؟

چینی کمپنی ون پلس نے اپنا فلیگ شپ فون ون پلس 6 پیش کردیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ کم قیمت پر پریمیئم فیچرز اس سے بہتر کسی اور ڈیوائس میں نہیں مل سکتے۔

یہ فون 6.28 انچ کی آپٹک امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہے جس میں 19:9 اسپیکٹ ریشو دیا گیا ہے جبکہ ڈسپلے پر آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی دیا گیا ہے اور ہاں اس میں 1080 ایکس Is this the best Android flagship phone?2280 پکسل ریزو لوشن موجود ہے۔ اس مرتبہ ون پلس نے اپنے کیمروں کو زیادہ بہتر کیا ہے اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے جس میں ایک 16 میگا پکسل سنسر (ایف 1.7 آپرچر، آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ) اور دوسرا 20 میگا پکسل کیمرہ ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ ہے۔ ون پلس 6 میں فور کے ویڈیو 60 ریکارڈنگ کے ساتھ ہے جو دیگر فونز میں بہت کم دیکھنے میں آتی ہے اور کمپنی کے مطابق تصاویر میں آپٹیمائز امیج کوالٹی خودکار ہے جبکہ پہلے سے بہتر ایچ ڈی آر الگورتھم موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ون پلساس کے فرنٹ پر اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس 16 میگا پکسل کیمرہ ہے جو پورٹریٹ موڈ اور دھندلے پس منظر والی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کیمرے کو فون ان لاک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو 0.4 سیکنڈ میں ڈیوائس ان لاک کرتا ہے اور ہاں اس مقصد کے لیے فنگرپرنٹ ریڈر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو بیک پر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے واٹر ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی اس مرتبہ متعارف کرایا ہے۔ اس فون میں 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج تک کے آپشن موجود ہے، چونکہ ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں، اس لیے اسٹوریج میں مزید اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 3000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے فاسٹ ڈیش چارج سپورٹ موجود ہے تاہم وائرلیس چارجنگ کا آپشن گلاس بیک کے باوجود نہیں دیا گیا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ 8.1.0 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے آکسیجن 5.1.2 کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ فون 22 مئی سے مختلف ممالک میں 529 سے 629 ڈالرز میں 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔