counter easy hit

ماہ صیام کے پہلے روز موسم کہیں مہربان تو کہیں شدید گرمی

کراچی/لاہور: ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں بوندا باندی سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔

The first day of the month of Siam somewhere pleasant weather so hot weather somewhereمحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور میں موسم ابرآلود ہے جب کہ کئی علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی  بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ اور ساحلی علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں پارہ 41 ڈگری کو چھو سکتا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔