counter easy hit

from

ڈی آئی خان: جے یوآئی (ف) کے عطااللہ شاہ فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان: جے یوآئی (ف) کے عطااللہ شاہ فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان میں نا معلوم افراد کی فا ئر نگ سے جے یوآئی (ف) کے مقامی رہنما عطا اللہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عطااللہ شاہ کو بنوں اڈا کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 63

پاکستان کشمیر سے دست بردار ہوجائے، محمود خان اچکزئی کی انوکھی منطق

پاکستان کشمیر سے دست بردار ہوجائے، محمود خان اچکزئی کی انوکھی منطق

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کےلیے پاکستان کو پہل کرتے ہوئے کشمیر کو آزاد کرنے کی تجویز رکھنی چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران اپنے اس خیال کی تائید میں محمود اچکزئی کا […]

نواز شریف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد

نواز شریف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد

کراچی: ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گرفتاری اور ان کے خلاف آرٹیکل 6 تحت مقدمہ چلانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر […]

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کو اس کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 12 گولیاں برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والی غیرملکی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 12 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، اے ایس ایف نے […]

آزادی ٹرین لاہور سے کراچی کے سفر پر روانہ

آزادی ٹرین لاہور سے کراچی کے سفر پر روانہ

محکمہ ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی آزادی ٹرین لاہور سے کراچی کی جانب روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے 12 اگست کو روانہ ہونے والی آزادی ٹرین 50 سے زائد اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی 6 ستمبر کو اپنی آخری منزل کراچی پہنچے گی۔ لاہور پہنچنے پر ٹرین کا شاندار استقبال کیا  گیا […]

یس اردو نیوز کی ٹیم میں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خوشگوار اضافہ ،ملک کے ممتاز صحافی ومایہ ناز قانون دان اور سابق ایم این اے اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ آج سے یس اردو نیوز ٹیم کا حصہ بن گئے

یس اردو نیوز کی ٹیم میں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خوشگوار اضافہ ،ملک کے ممتاز صحافی ومایہ ناز قانون دان اور سابق ایم این اے اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ آج سے یس اردو نیوز ٹیم کا حصہ بن گئے

 یس اردو نیوز کی ٹیم میں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خوشگوار اضافہ ،ملک کے ممتاز صحافی ومایہ ناز قانون دان اور سابق ایم این اے اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ آج سے یس اردو نیوز ٹیم کا حصہ بن گئے اسلام آباد(یس اردو نیوز) یس اردو نیوز کی ٹیم میں یوم آزادی کے […]

لیبیا کے سابق وزیر اعظم طرابلس کے ہوٹل سے اغوا

لیبیا کے سابق وزیر اعظم طرابلس کے ہوٹل سے اغوا

علی زیدان کو لیجانے والے مسلح اغوا کار کون ہیں معلوم نہیں ہوسکا، حکام سابق وزیراعظم کو 2013میں بھی اغوا کرکے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا تھا طرابلس: لیبیا کے سابق وزیر اعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغواکرلیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا […]

ہیک کی گئی ویب سائٹس سے بھارتی نعرے ہٹا دیئے گئے

ہیک کی گئی ویب سائٹس سے بھارتی نعرے ہٹا دیئے گئے

حکومت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ سمیت کئی وزارتوں اور محکموں کی ہیک ہونےو الی ویب سائٹس سے بھارتی ہیکرز کے نعرےہٹا دیے گئے ، تاہم انہیں اب تک مکمل طور پربحال نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ روز بھارتی ہیکرز کی جانب سے 25 وزارتوں اور محکموں کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر کے ان […]

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز

پنجاب کے تعلیمی اداروں اور اس کے اطراف کولا اور انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے انرجی ڈرنکس کے خلاف آپریشن شروع ہوگا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کی 14 اگست تک […]

بھارت کو کئی ممالک کی جانب سے انٹیلی جنس سروس دیئے جانے کا انکشاف

بھارت کو کئی ممالک کی جانب سے انٹیلی جنس سروس دیئے جانے کا انکشاف

نئی دلی: بھارت کو کئی ممالک کی جانب سے انٹیلی جنس سروس دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔ بھارت کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں نریندرمودی نے انکشاف کیا کہ دنیا کے کئی ممالک بھارت کو انٹیلی جنس میں مدد دے رہے ہیں اور […]

ینگ ڈاکٹرز کا 15 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز کا 15 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کےبعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے سیکریٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کی برطرفی اور سینٹرل انڈکشن پالیسی کے لیے احتجاج کیا تھا۔ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گزشتہ 15 روز سے جاری تھی جس دوران ڈاکٹرز نے […]

چین نے شمالی کوریا سے لوہے، غذا کی درآمد پر پابندی لگا دی

چین نے شمالی کوریا سے لوہے، غذا کی درآمد پر پابندی لگا دی

بیجنگ: چین نے اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد شمالی کوریا سے لوہے، خام لوہے اور سمندری غذا کی درآمد روک دی۔ چین کی طرف سے فیصلے کا اعلان امریکا اور شمالی کوریا کی حکومتوں کے درمیان کئی روز سے جاری لفظی گولہ باری اور کشیدگی بڑھنے کے بعد کیا گیا۔ڈونلڈ […]

پاکستان ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھا، تماشا بند نہ ہوا تو حادثہ ہو سکتا ہے، نواز شریف

پاکستان ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھا، تماشا بند نہ ہوا تو حادثہ ہو سکتا ہے، نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ہم نے ملک ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھا، ملک میں 70 سال سے چلا آنے والا تماشہ اگربند نہیں ہوتا تو خدانخواستہ یہ ملک کو کسی حادثہ سے دوچار نہ کر دے۔ گزشتہ روز مزار اقبالؒ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم […]

سری لنکا سے ون ڈے سیریز؛ بھارتی اسکواڈ سے یوراج سنگھ کی چھٹی

سری لنکا سے ون ڈے سیریز؛ بھارتی اسکواڈ سے یوراج سنگھ کی چھٹی

ممبئی: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے یوراج سنگھ کی چھٹی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم میں مجموعی طور پر 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد شامی، امیش یادیو، دنشی کارتھک اور ریشابھ پانٹ بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنی جگہ بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، شیکھر […]

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار طالب علم محمد احمد امریکا سے وطن پہنچ گیا

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار طالب علم محمد احمد امریکا سے وطن پہنچ گیا

کراچی: لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالب علم محمد احمد امریکا سے 4 ماہ علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار طالب علم محمد احمد امریکا سے 4 ماہ کے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گیا جس کا کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، رشتے داروں اور عزیزوں نے احمد […]

سرکاری وسائل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی، خورشید شاہ

سرکاری وسائل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی پر سرکاری وسائل خرچ کئے گئے اور قومی اداروں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے۔ سکھر میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق […]

لاہور: داتا دربار کے قریب اسٹیج سے مشکوک شخص گرفتار

لاہور: داتا دربار کے قریب اسٹیج سے مشکوک شخص گرفتار

لاہور: پولیس نے داتا دربار کےقریب بنائے گئے اسٹیج سے مشکوک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج گوجرانوالہ سے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کے خطاب کے لیے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ جلسہ گاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ پولیس […]

مصر میں ٹرینوں کے تصادم سے 44 افراد ہلاک، 180 زخمی

مصر میں ٹرینوں کے تصادم سے 44 افراد ہلاک، 180 زخمی

قاہرہ: مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 44 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مصری حکام […]

سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل ملازمت سے برطرف

سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل ملازمت سے برطرف

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرپشن کے الزامات پر سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کو مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، ظفر گوندل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ […]

ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن کے فاتح کھلاڑی مصر سےکراچی پہنچ گئے

ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن کے فاتح کھلاڑی مصر سےکراچی پہنچ گئے

ایونٹ کے فائنل میں بابر مسیح اور محمد آصف کی ٹیم نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑیوں محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم کو پانچ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کراچی: آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ […]

مشن جی ٹی روڈ: نوازشریف کا قافلہ کچھ دیر بعد گوجرانوالہ سے لاہور روانہ ہوگا

مشن جی ٹی روڈ: نوازشریف کا قافلہ کچھ دیر بعد گوجرانوالہ سے لاہور روانہ ہوگا

گوجرانوالہ سے نکلتے ہی استقبالیہ اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، کامونکی، سادھوکی، مرید کے، کالا شاہ کاکو میں بڑے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ گوجرانوالہ: مشن جی ٹی روڈ کا آخری مرحلہ، نوازشریف کا قافلہ کچھ دیر بعد گوجرانوالہ سے لاہور روانہ ہوگا، گوجرانوالہ سے نکلتے ہی استقبالیہ اجتماعات کا سلسلہ […]

میاں صاحب! آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں، عمران خان

میاں صاحب! آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 5 ججزنے نوازشریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا، وہ اپنی بیگناہی کا کوئی ثبوت نہ دے سکے، میاں صاحب! آپ پر فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے، آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی […]

کراچی سینٹرل جیل سے 270 خطرناک قیدی منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی سینٹرل جیل سے 270 خطرناک قیدی منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: صوبائی اپیکس کمیٹی کراچی سینٹرل جیل میں قید 270 خطرناک قیدیوں کو صوبے کے دیگر جیلوں میں منتقل کرکے ان جیلوں کو ہائی سیکیورٹی جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امجد صابری قتل کیس سمیت مزید 10 کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی […]

وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی میں عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی میں عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈارسے ای سی سی کے چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ وزیراعظم کی مصروفیت یا کسی اور وجہ سے […]