counter easy hit

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز

پنجاب کے تعلیمی اداروں اور اس کے اطراف کولا اور انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے انرجی ڈرنکس کے خلاف آپریشن شروع ہوگا۔

Action started from today against the sale of energy drinks in educational institutions of Punjab

Action started from today against the sale of energy drinks in educational institutions of Punjab

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کی 14 اگست تک ڈیڈ لائن دی تھی اور مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد آج سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف انرجی ڈرنکس کی فروخت کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق ایجوکیشنل انرجی اور کولا ڈرنکس پر پابندی انسٹیٹیوشنل فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشنز 2017 کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی تعلیمی اداروں، اکیڈمیز اور کوچنگ سینٹرز کی 100 میٹر کی حدود میں لگائی گئی ہے۔  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پابندی سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں لگائی گئی ہے کیوں کہ کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس میں موجود فاسفورک ایسڈ اور کیفین بچوں کی نشونما خصوصاً ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ نوالامین کے مطابق پابندی کے تحت متعین کردہ حدود میں کاربونیٹڈ انرجی ڈرنکس اور کولا ڈرنکس فروخت نہیں ہو سکیں گیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website