counter easy hit

سرکاری وسائل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی پر سرکاری وسائل خرچ کئے گئے اور قومی اداروں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے۔

The resignation rally from official resources was against institutions, Khursheed Shah

The resignation rally from official resources was against institutions, Khursheed Shah

سکھر میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرقیادت اسلام آباد سے لاہور تک جانے والی ریلی پر 40 سے 50 کروڑ روپے خرچ کیا، نوازشریف کو  مسائل کون سے تھے سرکاری وسائل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی اور ان کا انقلاب نواز بچاؤ انقلاب ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جب ہم آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کر رہے تھے تو نوازشریف نے ہماری مخالفت کی کیوں کہ ان کے ذہن میں سازش تھی وہ سوچ رہے تھے کہ ان شقوں کو میمو اسکینڈل میں آصف زرداری پر لگائیں گے، جب عدلیہ نے بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو نا اہل قرار دیا تو اس وقت نواز شریف، شہباز شریف نے پورا کردار ادا کیا، یوسف رضا گیلانی کو سز اہوئی تو کہا گیا اسی وقت نکل جاؤ یہ انسانوں کی بستی ہے حیوانوں کی نہیں  نوازشریف بتائیں جو اس وقت کہا تھا وہ ٹھیک تھا یا آج جو کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے۔ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف  کو آج جب عدلیہ نے نااہل قرار دیا تو انہیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  (ن) لیگ والے اب آئین کے خلاف ہوگئے ہیں اور آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرنے کے درپے ہیں لیکن سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے اور آرٹیکل 62 اور 63 کے حوالے سے نئے مینڈیٹ کے ذریعے بننے والی  نئی اسمبلی فیصلہ کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website