counter easy hit

the

پنجاب : ایف آئی اے کی کارروائیاں، 9 ایجنٹس گرفتار

پنجاب : ایف آئی اے کی کارروائیاں، 9 ایجنٹس گرفتار

پنجاب کے مختلف شہروں میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرکے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے 9 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں گجرات، فیصل آباد، میانوالی، منڈی بہاءالدین اور گوجرانوالا میں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم […]

برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

لندن: برطانیہ میں 8 جون کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے جبکہ پارلیمانی ارکان نے گزشتہ ہفتے سے ہی اپنے دفاتر خالی کردیئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد ہی برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے (بریگزٹ) کے معاملے پر مزید مذاکرات ہوں گے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ […]

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد: اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نندی پور پاور پلانٹ کوگیس پر منتقل کرنے کے باوجود 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے۔ نندی پورپاورپلانٹ ابھی صرف 270 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ پلانٹ کو مکمل آپریشنل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ جائیں گے،وزارت پانی وبجلی […]

پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اوردنیا کے ہرحکمران اور ادارے میڈیا کی وجہ سے ہی اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہیں۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم صحافت پراپنے پیغام میں کہا کہ […]

اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا

اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا

 لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 99 رنز بنانے کے باوجود سنچری مکمل نہ کر سکنے پر انہیں ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب مصباح 99 پر پہنچنے کے باوجود اننگز کو […]

کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل

کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی۔ خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ ٹریبونل کو کرکٹرز کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ خالد […]

طیارے کے اڑان بھرتے ہی رن وے اکھڑ گیا

طیارے کے اڑان بھرتے ہی رن وے اکھڑ گیا

پاورفُل انجن تھا یا خستہ حال رن وے؟ برطانوی شہر’’وُلورہیمپٹن‘‘ میں ایک نایاب چھوٹے طیارے نےاُڑان بھرنے کے لیے دوڑلگائی تو رن وے دوبارہ استعمال کے قابل نہ رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خستہ حال ٹریک پر جہازکے ٹیک آف سے پہلے ہی زمین کئی مقامات سے اُکھڑ گئی۔ یہ منظر جہاں دیکھنےوالوں کے لیے […]

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار

اسلام آباد میں سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرکے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد فرحان عرف لاہوری طالب علموں کو منشیات فروخت کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے 1250 گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں […]

درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام

درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام

کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے مسافر گاڑی سےاسلحہ بر آمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے چیک پوسٹ پر کارروائی کی اور ایک مسافر گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ۭبرآمد ہونے والے اسلحہ میں 15 پستولیں، بندوقیں اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں، […]

سارسل شہر میں چھٹا سالانہ دو روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ فرانس پاکستان ایسوسی ایشن

سارسل شہر میں چھٹا سالانہ دو روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ فرانس پاکستان ایسوسی ایشن

 پیرس: چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ جس میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایسوسی ایشن کے صدر نوید اقبال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق اور ممبران نے کیا۔ یورپ بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت […]

حضرت سیدہ اُمِّ معبد رضی اللہ عنہا اشرف کائناتﷺ مہمان کی مہمان نواز خاتون

حضرت سیدہ اُمِّ معبد رضی اللہ عنہا اشرف کائناتﷺ مہمان کی مہمان نواز خاتون

نام و نسب :اسم گرامی آپ کا سیدہ عاتکہ ،والد کا نام خالد بن خلیف ،جس وقت رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمانے کا حکم ہوا تاکہ حضور اکرم ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کرام مشرکوں کی اذیتوں اور تکلیفوں سے بچ جائیں ۔تو جناب […]

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات….!

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات….!

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں غریب محنت کش کے لئے رزق حلال کے دو لقمے کمانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ محنت مزدوری کے دوران محنت کش کو جس سفاکانہ روئیے کا سامنا کرنا پڑتاہے وہ ناقابل بیان ہے۔ محنت کشوں کا ایک طبقہ تعمیراتی کاموں، کھیتوںکھلیانوں، ورکشاپوں اور […]

این ایس اے کیجانب سے فون جاسوسی کا انکشاف

این ایس اے کیجانب سے فون جاسوسی کا انکشاف

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون کے باوجود امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے امریکی شہریوں کے فون کی جاسوسی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی جانب سے 2015 میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات میں کمی کے قانون کی منظوری کے باوجود ادارے […]

پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں

پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں

ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام کہتے ہیں کوشش ہے کہ دونوں ملکوں کے تنازعات جلد ختم کیے جائیں۔ ایک انٹرویو میں طیب اکرام نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی […]

یونیسکو نے بیت المقدس پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا

یونیسکو نے بیت المقدس پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا، قرارداد کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ آئے ، اسرائیل نے یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار داد کو شرمناک قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت […]

شارجہ: پاکستانی طیارہ غلطی سے ٹیکسی وے پر چلا گیا

شارجہ: پاکستانی طیارہ غلطی سے ٹیکسی وے پر چلا گیا

پاکستان کی نجی ایئرلائن کا طیارہ شارجہ ایئرپورٹ پر غلطی سے ٹیکسی وے پر چلا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن کے مسافر طیارے کے عملے نے ٹیک آف کے وقت ایئرٹریفک کنٹرول کی ہدایات کو سمجھنے میں غلطی کی جس کے باعث طیارہ رن وے کی جگہ ٹیکسی وے […]

پاکستان، پولیس میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان، پولیس میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں ماضی کی بہ نسبت اضافہ ہوگیا ہے۔ خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق پاکستان میں پولیس فورس میں خواتین کی تعداد میں اضافے کے باوجود ان کی شرح دو فیصد ہے۔ اگرچہ ان کے لئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف حال […]

پاناما کیس فیصلہ پر خصوصی بینچ تشکیل، سپریم کورٹ آج سماعت کریگا

پاناما کیس فیصلہ پر خصوصی بینچ تشکیل، سپریم کورٹ آج سماعت کریگا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانامہ کیس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 3رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کا یہ خصوصی بینچ آج کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔ کارروائی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گی۔ پانامہ فیصلے پر سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل […]

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شمشیر علی ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کے صدر نے شمشیر علی ایڈووکیٹ کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا […]

حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی تابعین اور جملہ صالحین پر فضیلت و بزرگی

حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی تابعین اور جملہ صالحین پر فضیلت و بزرگی

مولانا اسماعیل بن احمد بن عبد اللہ ’نور المریدین“ میں فرماتے ہیں کہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ حضرت رسالت پناہ ﷺ کا زمانہ پالینے کے بعد غائبانہ آپ پر ایمان لے آئے اور آپ کی والدہ ماجدہ رحمة اللہ علیہا بھی ایمان لے آئیں۔ اور یہی بات کتاب ”مجالس المومنین“ میں لکھی ہے […]

جھوٹ ایک بدترین گناہ کبیرہ

جھوٹ ایک بدترین گناہ کبیرہ

ہمارے دین کامل اسلام میں جھوٹ بہت بڑا عیب اور بد ترین گناہ کبیرہ ہے ۔جھوٹ کا مطلب ہے ”وہ بات جو واقعہ کے خلاف ہو“ یعنی اصل میں وہ بات اس طرح نہیں ہوتی ۔جس طرح بولنے والا اسے بیان کرتا ہے ۔اس طرح وہ دوسروں کو فریب دیتا ہے ۔جو اللہ اور بندوں […]

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ۔۔۔علمائے امت کی نظر میں

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ۔۔۔علمائے امت کی نظر میں

اللہ تعالی نے امت محمدی ﷺ کو حضرت نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ جن کو تمام امت امام اعظم ابو حنیفہ کہتی ہے کی صورت میں تحفہ عطا فرمایا۔کہنے پر جو حضرات معترض ہیں اُن کی نظر یہ مضمون کیا جاتا ہے۔ 1) امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ بلحاظ طبقہ دیگر مشہور ہمعصر […]

پاکستان بھارت اور چائنہ کو ریاست جموں و کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہوگا، سردار شوکت علی کشمیری

پاکستان بھارت اور چائنہ کو ریاست جموں و کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہوگا، سردار شوکت علی کشمیری

مسئلہ کشمیرکا فیصلہ نئی دہلی یا اسلام آبا د نہیں بلکہ خود محب وطن کشمیری کریں گے،کشمیری اکھنڈ بھا رت یا شہ رگ پاکستان کے قطعا حامی نہیں ہیں گلگت بلتستان ریاست جمو ں و کشمیر کا آئینی اور فطری حصہ ہے پاکستان کا پانچو اں صوبہ کبھی بھی نہیں بننے دیں گے، رشید یوسف، […]

آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانےسے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ساتھی وکیل نے […]