لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 99 رنز بنانے کے باوجود سنچری مکمل نہ کر سکنے پر انہیں ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا ہے۔

Wife gave the title of “Mr. 99” to Misbah
دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب مصباح 99 پر پہنچنے کے باوجود اننگز کو تھری فیگرز میں تبدیل نہیں کر سکے۔ مصباح کے آﺅٹ ہونے پر جہاں ان کے مداحوں کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا وہاں ان کی اہلیہ عظمیٰ خان نے سوشل میڈیا پر انوکھے انداز میں اپنا پیغام دیا ہے۔ عظمیٰ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”جو بھی ہو! مسٹر 99، آپ مجھے ملے یہ میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے“ اس پیغام کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور اگلی اننگز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔








