counter easy hit

سارسل شہر میں چھٹا سالانہ دو روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ فرانس پاکستان ایسوسی ایشن

 پیرس: چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ جس میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایسوسی ایشن کے صدر نوید اقبال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق اور ممبران نے کیا۔ یورپ بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

فائینل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحقاور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں  فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر

The sixth annual two-day European Volleyball Tournament will starts in January and July in sarsl city. France Pakistan Association

The sixth annual two-day European Volleyball Tournament will starts in January and July in sarsl city. France Pakistan Association

  فرانسوا پوپینی ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں اور مہمان پیرس پہنچتے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں ہزاروں شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں اور شائقین کا شوق دیدنی ہوتا  ہے ۔ ٹورنامنٹ کودیکھنے کیلئے پیرس کے گرد و نواح اور دور دراز کے شہروں سے بھی شائقین سارسل پہنچتے ہیں اور ایک میلے کا سماں  ہوتا ہے۔ گزشتہ روز فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کا ٹورنامنٹ کیتیاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہؤا۔  جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید اقبال آف پکھووال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھواور دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرانس میں  والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کریں اور اپنی کمیونٹی کو تفریح مہیا کریں۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران چوہدری محمد رفیق مغلئی ، چوہدری سجاد مہنہ نمبردار ، چوہدری رفاق ڈھل ، چوہدری جاوید امرہ ، میاں ساجد گورسی ، سید عبدالرحیم ، میاں طارق خونن و دیگر نے شرکت کی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website