counter easy hit

پاناما کیس فیصلہ پر خصوصی بینچ تشکیل، سپریم کورٹ آج سماعت کریگا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانامہ کیس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 3رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کا یہ خصوصی بینچ آج کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔ کارروائی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گی۔

Panama Case Special Bench of the Supreme Court will hear today.

Panama Case Special Bench of the Supreme Court will hear today.

پانامہ فیصلے پر سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل خان کریں گے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالحسن شامل ہیں۔ کاز لسٹ کے مطابق خصوصی بینچ بدھ کو دو پہر ڈیڑھ بجے اپنی کارروائی کا آغاز کرے گا۔ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ محمد علی کو خصوصی بینچ کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے عمران خان نیازی بنام وزیر اعظم نواز شریف المعروف پانامہ کیس کا 20اپریل کو فیصلہ سنایا تھا۔

لارجر بینچ نے 20اپریل کے حکم میں چیف جسٹس پاکستان کو فیصلے پر عمل درآمد کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔ فیصلے میں شریف خاندان پر لندن جائیدادوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے مشترکا تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے لیے ایف آئی اے، اسٹیٹ بنک، ایس ای سی پی، نیب، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سربراہوں سے افسران کے نام طلب کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے جے آئی ٹی کے لیےافسران کے نام بھجوا چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website