counter easy hit

on

برطرفی کیس، نادرا کے وکیل نہ کرنے پر سپریم کورٹ برہم

برطرفی کیس، نادرا کے وکیل نہ کرنے پر سپریم کورٹ برہم

تین سماعتوں کے بعد نادرا وکیل نہ کر سکا، کیا وکیل کرنے کیلئے نادرا کو چندہ جمع کر کے دیں :جسٹس عظمت سعید اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملازم کو نوکری سے ہٹائے جانے کیخلاف کیس میں نادرا کی جانب سے وکیل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،، عدالت کا کہنا ہے […]

ہمیں اپنی توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھنے دیں، وارنر کا اپنے بورڈ سے مطالبہ

ہمیں اپنی توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھنے دیں، وارنر کا اپنے بورڈ سے مطالبہ

 لندن:  آسٹریلوی نائب کپتان اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے اپنے بورڈسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھنے دے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ریونیو میں حصہ مانگنے کی ضد چھوڑنے پر راضی کرنا ہے، اس پر […]

خورشید شاہ کی تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ، اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا

خورشید شاہ کی تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ، اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا

  اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا جس کے باعث اسپیکر سردار ایاز صادق کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر بتائیں کہ کیا جمشید […]

تہران حملوں پر امریکی صدر کا اظہار افسوس ناخوشگوار ہے، ایران

تہران حملوں پر امریکی صدر کا اظہار افسوس ناخوشگوار ہے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران حملوں پر وائٹ ہاؤس کے اظہار افسوس کو ناخوشگوار قرار دے دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ تہران حملوں پر امریکی صدر کی جانب سے اظہار افسوس ناخوشگوار ہے، ایرانی عوام امریکا کے اس دوستی کےدعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے تہران […]

یلغار عید الفطر پر 60 ممالک میں 8 سے زائد زبانوں میں ریلیز ہوگی

یلغار عید الفطر پر 60 ممالک میں 8 سے زائد زبانوں میں ریلیز ہوگی

تشہیر ی مہم کا آغاز 17 جون سے ہوگا ، میگا پریمیئر شوز بیک وقت امریکہ ، برطانیہ اور چین میں ہونگے : حسن وقاص رانا کی گفتگو کراچی : پاکستانی فلمی تاریخ کی کثیر سرمائے سے بنائی جانیوالی اولین فلم “یلغار” کوعید الفطر کے دن پاکستان سمیت دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک […]

عمران خان کی نااہلی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت

عمران خان کی نااہلی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئےاور ان کی پارٹی فنڈنگ کاریکارڈ بھی جمع نہ کیاجاسکا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے پارٹی فنڈز پر جواب مانگاجس پر ایڈووکیٹ فیصل […]

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ، پاکستانی کرکٹ کا وقار داؤ پر

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ، پاکستانی کرکٹ کا وقار داؤ پر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ کا وقار داؤ پر ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے بقول بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اس میچ میں پاکستانی ٹیم بھرپور مقابلہ کرے گی۔ برطانیہ میں جہاں یہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی جا رہی ہے۔ برمنگھم […]

اسٹیٹ بینک کی برآمدی شعبے کی کارکردگی پر رپورٹ

اسٹیٹ بینک کی برآمدی شعبے کی کارکردگی پر رپورٹ

اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ صفراعشاریہ 18فیصد سے صفر اعشاریہ 13فیصد ہوگیا۔ بنگلا دیش کاحصہ عالمی تجارت میں صفراعشاریہ 06فیصد سے صفراعشاریہ 19فیصد ہوچکا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا عالمی تجارت میں حصہ صفر اعشاریہ 61فیصد سے بڑھ کر 1 اعشاریہ 65فیصد ہوچکا، جبکہ پاکستان میں پیداواری […]

ٹرانسفارمرز دی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر منظرعام پر

ٹرانسفارمرز دی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر منظرعام پر

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹر انسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ٹرانسفارمرز  فائیو’ ٹرانسفارمزدی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن ،ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردار ادا […]

کوئٹہ: زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے2 افرا جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نوا ں کلی کے علاقے سرہ غڑگئی میں زمین کے تنازعہ پر2 گرپوں کے تصادم کے نتیجے میں نوید ، مزمل، نصیب اللہ جبکہ دوسرے گروپ کے امین اللہ اور محمد نصیب زخمی […]

سعودی عرب میں گائے اور کھوتی کہنے پر بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ کردیا

سعودی عرب میں گائے اور کھوتی کہنے پر بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ کردیا

 ریاض: سعودی عرب میں گائے اور کھوتی کہنے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ دائر کرا دیا۔ سعودی عرب پینل کورٹ نے ضلعے کے میئر کو سرکاری طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے شوہر کو آئندہ پیشی کے موقع پر عدالت میں طلب […]

ایران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر خودکش حملے

ایران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر خودکش حملے

تہران: ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ آوروں کی فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دوافراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گارڈ ہلاک اور 5 افراد زخمی […]

بھارت میں احتجاجی کسانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

بھارت میں احتجاجی کسانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

نئی دہلی: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ رکھنے والے بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مندسور میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ احتجاج کرنے والے کسان اپنی فصلوں کی بہتر قیمت دینے اور قرضوں میں رعایت کا مطالبہ کررہے تھے۔ […]

تصویر لیک؛ حسین نواز نے معاملے پر کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی

تصویر لیک؛ حسین نواز نے معاملے پر کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کی پوچھ گچھ کے دوران لی گئی تصویر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں کمیشن بنانے کے لیے درخواسرت دائر کردی ہے۔ حسین نواز نے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے زریعے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی […]

حکمران طاقت کے نشے میں اداروں پر حملے کر رہے ہیں، خورشید شاہ

حکمران طاقت کے نشے میں اداروں پر حملے کر رہے ہیں، خورشید شاہ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران طاقت کے نشے میں اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایک خاندان عدلیہ کوتباہ کرنا چاہتا ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ کے خلاف بیان […]

پاناما کیس؛ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب

پاناما کیس؛ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس میں تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے پاناما کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق کیس کی […]

عدم ادائیگی کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک

عدم ادائیگی کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک انتظامیہ نے اعتراف کیاہے کہ شہر کے چالیس فیصد علاقے میں سوفیصد بلوں کی عدم ادائیگی اور دیگر وجوہات کے بنیادپر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ چیف ڈسٹریبوشن آفیسر کادعویٰ ہے کہ شہر بھر میں سحراور افطار کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کررہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی کے الیکٹرک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی […]

حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے، ترجمان

حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے، ترجمان

 اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل اکیڈمی کے انتظامی امور میں وزارت اور پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں اس لیے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا مضحکہ خیز، بے بنیاد اور لغو ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے […]

انیل کپور اور ایشوریا 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

انیل کپور اور ایشوریا 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’’فینی خان‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور ایشوریا رائے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تال‘‘ اور 2000 میں فلم ’’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘‘ […]

قاری فاروق احمد سابقہ چیف آرگناءزر پی پی پی کا ڈاءریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قادری کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی

قاری فاروق احمد سابقہ چیف آرگناءزر پی پی پی کا ڈاءریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قادری کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی

قاری فاروق احمد سابقہ چیف آرگناءزر پی پی پی کا ڈاءریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قادری کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابقہ چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ڈایریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قاردری سے […]

میزائل تجربات کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

میزائل تجربات کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میزائل تجربات جاری رکھنے پر شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد امریکا نے پیش کی جسے تمام مستقل اور غیر مستقل ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس قرارداد کے تحت شمالی […]

جے آئی ٹی کے افسران پر اعتراضات قبل از وقت ہیں، سپریم کورٹ

جے آئی ٹی کے افسران پر اعتراضات قبل از وقت ہیں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جےآئی ٹی کے 2 افسران پر حسین نواز کے اعتراضات پر تحریری حکم میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے افسران پر اعتراضات قبل از وقت ہیں تاہم اگر کسی افسر کی جانبداری، تعصب یا رغبت محسوس ہوئی تو مناسب حکم جاری کیاجائے گا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے زیریں مندا میں نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر جموں شاہراہ سے گزرنے والے بھارتی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے […]

چارسدہ میں ضلع کچہری اور پولیس افسران پر حملے کی سازش ناکام، 2 دہشتگرد کمانڈر گرفتار

چارسدہ میں ضلع کچہری اور پولیس افسران پر حملے کی سازش ناکام، 2 دہشتگرد کمانڈر گرفتار

بہاولنگر/ چارسدہ:  پولیس نے ضلع کچہری اور پولیس افسران پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگرد کمانڈروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔   ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے سے گرفتار ملزمان کی […]