سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

Attack on Indian army convoy kills 2 officials, injures 4 in occupied Kashmir
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے زیریں مندا میں نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر جموں شاہراہ سے گزرنے والے بھارتی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوگئے۔ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سری نگر جموں شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب بھارتی آرمی چیف جنرل پبن راوت اور دیگر اعلیٰ کمانڈرز مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہیں۔








