counter easy hit

خورشید شاہ کی تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ، اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا

  اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا جس کے باعث اسپیکر سردار ایاز صادق کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔
Uproar in the National Assembly on Khursheed Shah's speech, the meeting had to be postponed

Uproar in the National Assembly on Khursheed Shah’s speech, the meeting had to be postponed

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر بتائیں کہ کیا جمشید دستی کی گرفتاری کی اجازت لی گئی، گزشتہ روز خورشید شاہ پر حملہ کرنے والے شخص کا بعد میں پاس بنایا گیا، متعلقہ شخص نے جو پاس دکھایا وہ ڈپٹی اسپیکر نے جاری کیا جس کی وہ وضاحت کریں اور حملہ کرنے والے شخص کو تھوڑی دیر بعد ہی رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ارکان کو مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعظم کے پاس لے جاتا تھا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ محموداچکزئی ہمیشہ بھاشن دیتے ہیں کہ ہم منتخب نمائندے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کی تصاویر جنرل ضیاء الحق کے ساتھ بھی دیکھی گئی تھیں۔ خورشید شاہ کے اس بیان پر عابد شیر علی کھڑے ہو گئے اور شیم شیم کے نعرے لگانا شروع کر دیئے جبکہ دیگر حکومتی اراکین نے بھی شور شرابہ شروع کر دیا۔ عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں ان کی طاقت اور بڑھکوں کو جانتا ہوں، نواز شریف نے قدم بڑھا کر پیچھے دیکھا تو ان میں سے کوئی بھی نہیں تھا۔ ایوان میں ہنگامہ پربا ہونے پر اسپیکر نے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مجھے سارجنٹ کو بلانا پڑے گا جس پر شیخ آفتاب نے حکومتی ارکان کو بٹھانے کی کوشش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے عابد شیر علی کے دھمکی آمیز انداز گفتگو پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ماحول میں تلخی پر ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لئے ملتوی کر کے اپوزیشن لیڈر اور وفاقی وزراء کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website