counter easy hit

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ، وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلالیا

پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سیاسی ہلچل، وزیر اعظم نے بریفنگ کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بلا لیا جبکہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک جمعہ کو ہو گی۔

The Panama JIT report, the Prime Minister convened the meeting of Federal Cabinet today

The Panama JIT report, the Prime Minister convened the meeting of Federal Cabinet today

اسلام آباد: پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ سے سیاسی ہلچل میں تیزی، وزیراعظم نے بریفنگ کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بلا لیا جبکہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک جمعہ کو ہو گی، جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم کے زیرصدارت نون لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔ حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں تضادات سپریم کورٹ کے سامنے لانے کا بھی اعلان کر دیا۔ بار بار احتساب کا سامنا کیا گھبرانے والے نہیں، اجلاس میں وزیراعظم کا عزم، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا، آئندہ الیکشن سے پہلے بجلی بحران پر قابو پا لیں گے۔ اجلاس میں کابینہ ارکان اور قانونی و آئینی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے وزیراعظم نواز شریف کو ملک کا مقبول ترین لیڈر قرار دیا اور کہا عوام نے وزیر اعظم کو پانچ برس کے لئے منتخب کیا ہے، کسی کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website