counter easy hit

بھارتی کرکٹر ہربھجن کا کرکٹ کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم

بھارتی  کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ  اب کرکٹ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی دکھائی دیں گے۔

Indian cricketer Harbhajan stepped in the field of singing after cricket

Indian cricketer Harbhajan stepped in the field of singing after cricket

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ہربھجن گلوکار میتھون کے ساتھ گانا گانے کے لئے تیار ہیں اور وہ آج کل گلوکاری کی مشق بھی کر رہے ہیں۔ ہربھجن اور میتھون کا گانا ہندی اور انگریزی زبان میں گایا جائے گا جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ہربھجن نے گلوکاری کے لئے خصوصی وقت نکالتے ہوئے پریکٹس شروع کردی۔ گلوکار میتھون کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور وہ کافی پرانے دوست ہیں اور ایک مرتبہ کرکٹر نے ان سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئے گانے کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ میتھون کے مطابق ہربھجن کے ساتھ گائے جانے  والے گانے کی ویڈیو بھارت کے مختلف علاقوں میں شوٹ ہوگی جب کہ گانا ان لوگوں کے بارے میں ہے جو بھارت کے ہیرو ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website