counter easy hit

بھارتی شہری کا پاکستانی ٹیم پر طنز، آئی سی سی کا کرارا جواب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

ICC tremendous response to the Indian citizen on humorous of Pakistani team

ICC tremendous response to the Indian citizen on humorous of Pakistani team

آئی سی سی کے ایک فیس بک پوسٹ پر ایک بھارتی شائق نے کمنٹ کیا کہ ‘پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیوں کہ یہ اس کی مستحق نہیں۔’

اس کے جواب میں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی جس کے ساتھ کمنٹ تھا کہ ’کیا آپ کی مراد ان سے ہے؟’ آئی سی سی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا۔ اس خبر کو فائل کرتے وقت تک تقریباً 10 ہزار افراد آئی سی سی کے جواب کو’لائک’ کرچکے تھے۔ خیال رہے کہ نوجوانوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں تجربہ کار بھارتی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز سے شکست دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website