counter easy hit

Nov

2016 ختم ہونے سے پہلے کیا ہونے والا ہے ؟

2016 ختم ہونے سے پہلے کیا ہونے والا ہے ؟

پاناما لیکس اور نیوز لیکس کی تحقیقات کا رخ متعین ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ان کے بچوں اور ان کے قریبی ساتھیوں کے لئے آزمائش کا وقت شروع ہو چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی اور غیر سیاسی قوتیں بھی ممکنہ حالات کے پیش نظر […]

ٹرمپ کی فتح ۔خوف کی جیت

ٹرمپ کی فتح ۔خوف کی جیت

کئی ماہ پہلے مائیکل مور ( امریکی فلم ساز)اسے درست سمجھے تھے ۔۔۔’’یہ جاہل، گھٹیا، خطرناک، جز وقتی مسخرہ اور کل وقتی غیر مہذب شخص ہمارا اگلا صدر بننے جارہا ہے ۔‘‘ انھوںنے ساتھی امریکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دنیا سے کٹ کر رہنے کا خیال ترک کردیں اور سچائی کا سامناکریں۔ سچائی کیا […]

بھٹکے ہوئے لوگ

بھٹکے ہوئے لوگ

وہ تینوں کافی دیر سے بھٹک رہے تھے۔ جنگل سے باہر نکلنے کی کوئی راہ انہیں سجھائی نہیں دے رہی تھی ۔شام ڈھل رہی تھی اور بارش کے آثار بھی نظرآرہے تھے،ہوا میں خنکی بڑھ چکی تھی اور انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ کچھ ہی دیر میں سردی ہو جائے گی جس سے […]

ٹرمپ:’’تہذیبوں کا تصادم‘‘ کی عملی تصویر؟

ٹرمپ:’’تہذیبوں کا تصادم‘‘ کی عملی تصویر؟

کاروبار دنیا چلانے والے با اثر و با اختیار عالمی قائدین کی سوچ، اس سے تشکیل ہوتے رویئے اور ان کے رویوں کے اس پالیسی اور فیصلہ سازی پر اثرات جن پر عملدرآمد صرف ان کے ملکوں تک محدود نہیں ہوتے، سات ارب انسانوں کی پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ کچھ براہ راست اور […]

کسی مرد کو بلائو

کسی مرد کو بلائو

اس رپورٹ کے بارے میں ہم پہلے ہی بات کر چکے ہیں لیکن یہ ہے ہی اتنی خوفناک کہ اس کا ذکر بار بار کیا جانا چاہئے تاکہ وہ حکمران جو صرف یہ جانتے ہیں کہ سڑکوں کے جال بچھانے کو ترقی کہا جاتا ہے اس خوفناک حقیقت کا ادراک کرسکیں۔ رپورٹ یہ بتاتی ہے […]

امریکی صدرٹرمپ کا انتخاب

امریکی صدرٹرمپ کا انتخاب

امریکی الیکشن ختم ہو گئے ، غیر یقینی اُمید وار ڈونلڈ ٹرمپ جو ری پبلکن نہ ہوتے ہوئے بھی مجبوراً بن گئے اور صدارتی الیکشن جیت کر سب کو حیرت میں ڈال کر اپ سیٹ کر دیا۔ گزشتہ 2ماہ سے میں امریکہ اور کینیڈا میں اپنی 8ویں تصنیف مکمل کرنے میں مصروف تھا ۔ اتفاقاً […]

تحریک انصاف ہجوم یا تحریک!

تحریک انصاف ہجوم یا تحریک!

اس سے حاسدین بھی انکار نہیں کرسکتے کہ تمام پاکستانی لیڈر گرم تعاقب کے باوجود ہنوزعمران خان کی مقبولیت کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکے ہیں، البتہ یہ علیحدہ لیکن حل طلب سوال ہے کہ ہوا کے دوش پر رواں عروج کا یہ برق رفتار گھوڑا خانِ خاناں کو منزل پر پہنچا کر دم لے گا […]

گورنری کی عمر

گورنری کی عمر

آج میں جس بھی محفل میں گیا وہاں موضوع ِسخن صوبہ سندھ کے نئے گورنر جسٹس سعید الزماں صدیقی کی ذات ِ گرامی تھی۔ سب سے زیادہ گفتگو ان کی طویل العمری کے حوالے سے سنائی دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز کرے۔ غالب نےاسی عمر میں کہا تھا مضمحل ہوگئے قویٰ غالب اب […]

سر راہ گزر

سر راہ گزر

پھر التفات دلِ دوستاں رہے نہ رہے   وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے:مخالف کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں دفن ہو جائے گی، گھر گھر بجلی گیس پہنچائیں گے شہر شہر موٹر ویز بنیں گی کچھ لوگ ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ سیاست تو ایک خدمت ہے، اور خدمت […]

روشن خیالی کے شاخسانے

روشن خیالی کے شاخسانے

موضوع قدرے سنجیدہ اور علمی نوعیت کا ہے امید ہے آپ اسے برداشت کرلیں گے کیونکہ مقصد قارئین کی ذہنی تربیت بھی ہے ۔ ہمارے ملک میں آج کل روشن خیالی کا بڑا چرچا ہے جو میرے نزدیک مذہبی شدت پسندی بلکہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کے خلاف ردعمل ہے۔ ردعمل کے اپنے […]

بادشاہ سلامت نواز شریف !

بادشاہ سلامت نواز شریف !

ان دنوں پاکستان کے حکمران بادشاہ سلامت نواز شریف ہیں اور وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جو بادشاہ سلامت کیا کرتے ہیں۔ پاکستان کے سارے ٹی وی چینلز ہر وقت ’’لانگ لِیوکنگ ‘‘کا راگ الاپتے نظر آتے ہیں ۔جو ٹی وی چینل بھی آن کریں وہاں ٹاک شوز میں اینکر اور شرکاء بادشاہ سلامت […]

راج کریں گی خواتین؟

راج کریں گی خواتین؟

کوئی یقین کرے گا کہ امریکہ جیسا ملک صرف دو سو چالیس سال پرانا ہے۔ساری دنیا پر چھائے ہوئے اس ملک کی تاریخ شروع ہوئے ابھی ڈھائی سو سال بھی نہیں ہوئے ہیں۔اس دوران اس ملک نے اپنے چوالیس صدر چنے جو سارے کے سارے مرد تھے۔ اسی لئے لوگ امریکہ کو مادرِ جمہوریت کہتے […]

تبدیلی کی اسموگ

تبدیلی کی اسموگ

بھارت اور پاکستان کے ماحولیات میں جب زہریلی تبدیلیاں آئیں، تو اُردو زبان کی لغت میں ایک نئے لفظ ’اسموگ‘ کا اضافہ ہوا۔ اِن دونوں ملکوں کے حکمران طبقے اِن ایشوز پر بہت کم توجہ دیتے ہیں جو عوام کی زندگیوں میں زہر گھولتے رہتے ہیں۔ جناب شہبازشریف جو اپنے آپ کو پنجاب کا ’خادمِ […]

نائن الیون سے الیون نائن تک

نائن الیون سے الیون نائن تک

بچپن میں بڑوں سے بہت سی باتیں سنتے تھے جو غلط ثابت ہوئیں۔ مثال کے طور پر بزرگ بتایا کرتے تھے کہ جب کسی انسان کو ناحق قتل کیا جاتا ہے تو سرخ آندھی آتی ہے۔ چاند کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس میں ایک بڑھیا بیٹھی چرخہ چلا رہی ہے۔ نحوست کے […]

گھر کی فکر کرو

گھر کی فکر کرو

ٹرمپ کا ’’ٹرمپ کارڈ‘‘ چل گیا جگہ ہیلری کی ہار نے بہت سوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہیلری کی شکست کے ساتھ ہی کئی لوگوں کے چہرے لٹک گئے۔ ایک اہم پاکستانی سیاسی شخصیت کے کروڑوں ڈالرز بھی ڈوب گئے۔ڈالرز ڈوبنے کے بعد ان کے خواب بکھر گئے ہیں۔ ایک اور اہم سیاسی خاندان […]

دونوں ممالک کو رنجش نہیں امن چاہئے

دونوں ممالک کو رنجش نہیں امن چاہئے

گزشتہ چار دن سے جو ہنڈیا پک رہی تھی، اس کا انجام حفیظ ہوشیارپوری نے اپنے ایک شعر میں کیا تھا دلوں کی رنجشیں بڑھتی رہیں گی اگر کچھ فیصلے باہم نہ ہونگے فیصلے کرانے کیلئے کبھی فوج کو تو کبھی سپریم کورٹ کو آگے آنا پڑتا ہے ورنہ ہمیں تو قومی معاملات پر توجہ دینے کے […]

جرمن اسپتال میں ایک پاکستانی کی آخری رات

جرمن اسپتال میں ایک پاکستانی کی آخری رات

آکسیجن کی نالیاں ناک میں لگی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سانس اوپر کی طرف یوں کھینچ رہا ہے جیسے پیٹ کے اندر سے کسی نے سانس کو پکڑ لیا ہو۔ جیسے پانی سے بھرا ڈول کنویں سے کھینچتے ہیں۔ سانس اوپر آتی ہے تو ایک آڑی کی سی آواز نکلتی ہے، جیسے کسی […]

دنیا ،پاکستان اور سندھ کے لئے خطرات

دنیا ،پاکستان اور سندھ کے لئے خطرات

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں امریکہ کے اکثر تجزیوں کے برعکس ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، نہ فقط امریکی تجزیہ کاروں کی اکثریت بلکہ خاص طور پر پاکستان کے تجزیہ کاروں کی اکثریت ان صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی کامیابی کی پیش […]

’’ٹرمپ ‘‘پاکستان میں نہیں جیت سکتا

’’ٹرمپ ‘‘پاکستان میں نہیں جیت سکتا

حیرانی ہے امریکی عوام کی اکثریت کی سوجھ بوجھ اور دانشمندی پر کہ جس نے ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کو صدر منتخب کر لیا ہے اور دنیا میں ایک بہت بڑا طوفان بپا کر دیا ہے۔ آئندہ چار سال میں پتہ چلے گا کہ یہ زلزلہ کیا تباہی لاتا ہے۔ ٹرمپ کے انتہائی غیر مہذب […]

مسلم اُمّہ۔ ایک اٹل حقیقت

مسلم اُمّہ۔ ایک اٹل حقیقت

آئے دن ہمارے دانشور یہ نظریہ اور فکر و فلسفہ پیش کرتے رہتے ہیں کہ اُمت مسلمہ کا تصور ایک خواب ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ امت کا اتحاد مفروضہ ہے، اور مسلم راہنمااپنے سادہ لوح عوام کو مفروضے پر جمع کرنے کی باتیں کرتے چلے آرہے ہیں۔ یہاں چند اصولی باتیں […]

مسلم اُمّہ۔ خواب یا حقیقت

مسلم اُمّہ۔ خواب یا حقیقت

اسلامی اُمّہ یا امّتِ اسلامیہ ہمارے شاعروں ، دانشوروں اور سیاستدانوں کا ہمیشہ سے محبوب موضوع رہی ہے۔ جس کے ذریعے وہ مذہبی بنیادوں پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو وحدت و اَخوّت کا درس دیتے رہے ہیں اور ان کے اتحاد کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ بعض مذہبی جماعتیں تو آج بھی پان اسلام […]

امریکہ کا گوربا چوف

امریکہ کا گوربا چوف

امریکہ کے ساتھ ایک اور نائن الیون ہو گیا ہے۔ پندرہ سال پہلے گیارہ ستمبر 2001ءکو اسامہ بن لادن نے واشنگٹن اور نیو یارک پر حملے کئے تھے جس کے بعد مسلمانوں کیلئے دنیا بدل گئی تھی ۔پندرہ سال کے بعد امریکہ پرایک اور خطرناک حملہ ہوا ہے ۔اس مرتبہ یہ حملہ اسامہ بن لادن […]

اسلم کولسری رخصت ہو گئے !

اسلم کولسری رخصت ہو گئے !

ایک درویش صفت شاعر اسلم کولسری دو روز پہلے ہم سے جدا ہو گئے۔ کولسر اوکاڑہ کے ایک گائوں کا نام تھا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دن بسر کئے۔ یہاں چھائونی بن گئی مگر اسلم کو منظور نہ تھا کہ اس کے گائوں کا نام تک سلامت نہ رہے۔ چنانچہ انہوں نے […]

سراج الحق:اقبال کا مردِ کوہستانی

سراج الحق:اقبال کا مردِ کوہستانی

سینیٹر سراج الحق نے اپنی کہانی اپنی زبانی بیان کی ہے۔ یہ دلچسپ داستان دردانگیز بھی ہے اور فکرانگیز بھی۔ ان کی داستان حیات پڑھتے ہوئے واضح طور پر محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے خودی، خودداری، خوئے دلنوازی، خوش خلقی، دلداری، فقیری میں شاہی اور شاہی میں فقیری اور راہبری و راہنمائی کا درس […]