counter easy hit

NAB

نیب کا کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ ضبط

نیب کا کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ ضبط

کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سوک سینٹر میں  کے ڈی اے کے دفتر میں چھاپہ مار کر غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق  ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی ٹیم نے سوک سینٹر میں کراچی ڈویلپمنٹ  اتھارٹی(کے ڈی اے) کے دفتر میں چھاپہ مارا اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔نیب حکام نے زمینوں کی غیر […]

ہمارے خلاف فیصلہ دینے والے ہی نیب کے مانیٹرنگ جج مقرر ہوگئے: انوشہ رحمان

ہمارے خلاف فیصلہ دینے والے ہی نیب کے مانیٹرنگ جج مقرر ہوگئے: انوشہ رحمان

اسلام آباد: ہمارے دلائل نہیں مانے گئے، عوام اور تاریخ ثابت کرے گی کہ یہ فیصلہ درست تھا یہ نہیں: بیرسٹر ظفر اللہ کی میڈیا گفتگو مسلم لیگ (ن) کی رہنما انوشہ رحمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نظر ثانی اپیلوں کو مسترد کرنا ہمارے لئے مایوسی کی بات ہے۔ […]

چیئرمین نیب نے حدیبیہ کیس میں اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب نے حدیبیہ کیس میں اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین نے حدیبیہ کیس میں اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ایک ہفتے میں اپیل دائر کرانے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پاناما نظرثانی اپیلوں کی سماعت کے دوران […]

غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، سراج الحق

غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتاتو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا،چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سےواپس لیا جائے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میںسراج الحق کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کی تقرری پر […]

سندھ حکومت نیب قوانین کی منسوخی سے متعلق قانون پر نظرثانی کے لیے رضامند

سندھ حکومت نیب قوانین کی منسوخی سے متعلق قانون پر نظرثانی کے لیے رضامند

کراچی: ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نیب قوانین کی منسوخی سے متعلق منظور کئے گئے قانون پر نظرثانی کررہی ہے۔  سندھ ہائی کورٹ میں صوبے کے ماتحت اداروں اور وزارتوں پر نیب قوانین کے اطلاق کی منسوخی اور اس سلسلے میں کی جانے والی قانون سازی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ […]

کرپشن کیس: ڈپٹی چیرمین نیب کی عبوری ضمانت میں توسیع

کرپشن کیس: ڈپٹی چیرمین نیب کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور کی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ ڈپٹی چیرمین نیب سرکاری پروٹوکول میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جن پر کرپشن کیسز ہیں۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی منظوری دی تھی […]

پاناما کیس ریفرنس: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری

پاناما کیس ریفرنس: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت پاناما کیس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز پر غور کے لیے ایگزیکٹ بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم […]

واجد ضیاء بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے

واجد ضیاء بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے

لاہور: پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابق سربراہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرانے لاہور میں نیب کے دفتر پہنچ گئے۔ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز جے آئی […]

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا 20سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کے حوالے

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا 20سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کے حوالے

اسلام آباد: ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور خاندان سمیت اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کو دے دیا۔ ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز، صاحب زادے حسین نواز اور حسن نواز کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کودے دیا ہے۔ نیب نے […]

چیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

چیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں چیرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ شیخ رشید نے حدیبیہ ملز کیس میں اپیل دائر نہ کرنے کے  معاملے پر چیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ شیخ رشید نے چیرمین نیب کے خلاف توہین […]

پاناما کیس؛ نیب تفتیشی افسران کو عید سے قبل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

پاناما کیس؛ نیب تفتیشی افسران کو عید سے قبل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاناما کیس میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 10 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کردیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز نے نیب لاہور اور راولپنڈی کو پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل پیش کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔ نیب لاہور […]

سندھ حکومت کی نیب آرڈیننس سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست

سندھ حکومت کی نیب آرڈیننس سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست

سندھ حکومت نے نیب آرڈیننس کے خاتمے سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔ حکومت سندھ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھومرو نے جمع کرائی جس میں عدالتی حکم پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ […]

نیب نے شریف خاندان کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے شریف خاندان کو آج پھر طلب کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں اور مریم نواز کو آج پھر طلب کرلیا۔ نیب نے شریف خاندان کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جب کہ نوازشریف نے اپنی […]

نیب نے نواز شریف کو بچوں سمیت آج طلب کرلیا

نیب نے نواز شریف کو بچوں سمیت آج طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ’ایون فیلڈ لندن فلیٹس‘ کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے  مطابق نیب لاہورکی جانب سے ایون فیلڈ لندن کے فلیٹس پرسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی […]

اسحاق ڈار 23 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے، نوٹس موصول

اسحاق ڈار 23 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے، نوٹس موصول

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس موصول ہوگیا اور وہ 23 اگست کو پیش ہوں گے۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت نیب کو 4 ریفرنسز 6 […]

پرویز مشرف کے بنائے ہوئے نیب پر ہمیں اعتماد نہیں، مولانا فضل الرحمان

پرویز مشرف کے بنائے ہوئے نیب پر ہمیں اعتماد نہیں، مولانا فضل الرحمان

ملتان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں بنے نیب پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں تاہم آمر کی تخلیق کو تحقیقات کا آزادانہ موقع دیا جائے گا۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی […]

نواز شریف، حسن اور حسین کی آج نیب میں پیشی متوقع

نواز شریف، حسن اور حسین کی آج نیب میں پیشی متوقع

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کی نیب آفس لاہور میں آج پیشی متوقع ہے۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت نیب کو 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک […]

محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیاں: نیب نے پیر مظہر کو کلین چٹ دیدی

محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیاں: نیب نے پیر مظہر کو کلین چٹ دیدی

کراچی: نیب نے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو کلین چٹ دے دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ملزمان کی ضمانت اور نیب انکوائری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیر تعلیم سندھ پیر […]

تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کا بل چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کا بل چیلنج کردیا

کراچی: ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کے بل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کے بل کو چیلنج کردیا، ہائی کورٹ میں درخواست پی ٹی […]

سندھ نیب آرڈیننس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سندھ نیب آرڈیننس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اپوزیشن جماعتوں نے سندھ نیب آرڈیننس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ می نیب آرڈیننس کے خلاف مشترکہ پٹیشن دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اراکین کو سندھ نیب آرڈیننس پر بحث […]

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس: نگران جج کی تعیناتی چیلنج

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس: نگران جج کی تعیناتی چیلنج

لاہور: سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریفرنس کی نگرانی کے لیے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا۔ شریف خاندان کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ عدالت […]

نواز شریف کی گرفتاری چیئرمین نیب کی صوابدید ہے، وکلا

نواز شریف کی گرفتاری چیئرمین نیب کی صوابدید ہے، وکلا

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں گرفتاری کے حوالے سے قانونی ماہرین کی رائے تقسیم ہے۔ سپریم کورٹ کے وکلا کا پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان کے خلاف نیب میں دائر ہونیوالے ریفرنسز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان ریفرنسز کے اندراج پر نوازشریف، ان کے بچوں اور دیگر کی گرفتاری چیئرمین […]

چیرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

چیرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری […]