counter easy hit

غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتاتو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا،چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سےواپس لیا جائے۔

If the neutral man was Chairman NAB, the country would not have been there, Siraj ul Haqاسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میںسراج الحق کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کی تقرری پر وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشورے ہورہےہیں، چیئرمین نیب کا تقرر چیف جسٹس پاکستان ،دیگر صوبوں کےچیف جسٹس کریں۔ انہوں نے کہا کہ عدل کا تقاضا ہے کہ ایک غیرجانبدارآدمی کو چیرمین نیب مقرر کیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہاں سے پیسہ جمع کرکےباہر بھجوایا، ان کا احتساب کیا جائے،پانامالیکس میں موجود 436 افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر خاندان کے بجائے آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،کرپشن معاشی دہشت گردی ہے، اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے،سب کو مل کر معاشی دہشت گردوں کا راستہ روکنا ہوگا۔