counter easy hit

ہمارے خلاف فیصلہ دینے والے ہی نیب کے مانیٹرنگ جج مقرر ہوگئے: انوشہ رحمان

اسلام آباد: ہمارے دلائل نہیں مانے گئے، عوام اور تاریخ ثابت کرے گی کہ یہ فیصلہ درست تھا یہ نہیں: بیرسٹر ظفر اللہ کی میڈیا گفتگو

The judge who gives decision against us was appointed Nab monitoring judge: Anusha Rahmanمسلم لیگ (ن) کی رہنما انوشہ رحمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نظر ثانی اپیلوں کو مسترد کرنا ہمارے لئے مایوسی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا ہم سجھتے تھے نواز شریف کی نا اہلی کو میرٹ پرختم کیا جائے، لیکن سپریم کورٹ نے ہماری درخواست کو رد کر دیا، قابل احترام بینچ نے ہمیں ہمارے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے خلاف فیصلہ دینے والے ہی نیب کے مانیٹرنگ جج مقرر ہوگئے، فیئر ٹرائل کا حق مجروح ہونے کا اندیشہ ہے۔ انوشہ رحمان نے کہا ٹرائل کورٹ میں جب کیس چلے گا تو ہم آپکے سامنے چیزیں لاتے رہیں گے۔

بیرسٹر ظفراللہ نے کہا ہمارے دلائل نہیں مانے گئے، عوام اور تاریخ ثابت کرے گی کہ یہ فیصلہ درست تھا یہ نہیں، پاکستان کے آئین اور نظام پر ہم یقین رکھتے ہیں، آئین کہتا ہے انصاف کرنا عدالت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا مشرف جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا عدالتوں کا احترام ہمارے لئے لازم ہے اس لئے ہم پیش ہوتے رہے۔ ایک خاتون نے حق مہر نہیں لیا کیا وہ نا اہل ہوجائے گی؟۔