counter easy hit

نواز شریف کی گرفتاری چیئرمین نیب کی صوابدید ہے، وکلا

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں گرفتاری کے حوالے سے قانونی ماہرین کی رائے تقسیم ہے۔

Arrest of Nawaz Sharif is the discretion of chairman of the NAB, advocate

Arrest of Nawaz Sharif is the discretion of chairman of the NAB, advocate

سپریم کورٹ کے وکلا کا پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان کے خلاف نیب میں دائر ہونیوالے ریفرنسز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان ریفرنسز کے اندراج پر نوازشریف، ان کے بچوں اور دیگر کی گرفتاری چیئرمین کی صوابدید پر ہے تاہم اس سے قبل اوگرا کرپشن کیس کی ایک نظیر موجود ہے جس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرنے کے بجائے احتساب عدالت کی جانب سے انھیں سمن جاری کیا گیا تھا۔

اکرام چوہدری کا کہنا تھاکہ ریفرنس دائرکیے جانے پرشریف خاندان سمیت دیگر تمام افرادکی گرفتاری ہوگی جس کے بعد ضمانت کرائی جاسکے گی، نیب کے پاس گرفتاری کا مکمل اختیار ہے کیونکہ تحقیقات کے دوران نامزد افراد کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ سینئر وکیل رائے نوازکھرل کا کہنا تھاکہ ریفرنس دائرکیے جانے کے بعد گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس ضمن میں اوگرا کرپشن کیس کی ایک نظیر موجود ہے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوگرفتار کرنے کے بجائے احتساب عدالت نے سمن جاری کیا تھا۔ اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ گرفتاری کا معاملہ چیئرمین نیب کی صوابدید پر ہے تاہم ان ریفرنسز میں نامزد افراد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کراسکتے ہیں اور احتساب عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت کنفرم کراسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website