counter easy hit

نیب نے نواز شریف کو بچوں سمیت آج طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ’ایون فیلڈ لندن فلیٹس‘ کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا۔

NAB summoned Nawaz Sharif with children today

NAB summoned Nawaz Sharif with children today

ایکسپریس نیوز کے  مطابق نیب لاہورکی جانب سے ایون فیلڈ لندن کے فلیٹس پرسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر، دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا گیا ہے۔ نیب لاہور نے 10 بجے مریم نواز11 بجے کیپٹن صفدر اور باقی شریف فیملی کے افراد کو انکوائری کے لیے بلایا ہے۔ اس سے قبل بھی نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کے بعد نیب کو شریف حاندان کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا کی ابھی پاناما کیس نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد پیش نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کرلیے گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website