counter easy hit

ایران کا سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک بار پھر سعودی عرب پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔Iran, accused, saudi arabia, of, terrorism

اوسلو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مبینہ طور پر ایران کے مشرقی صوبے بلوچستان میں دہشتگرد گروپوں کو بڑھاوا دے رہا ہے، سعودی عرب کی دہشتگردوں کی حمایت سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات موجود ہیں۔

پڑوسیوں سے تعلقات خراب کرانے کے لیے ایک بار پھر ایران کے مغربی حصے میں بھی ایسی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گزشتہ ہفتے ایرانی پارلیمنٹ اور آیت اللہ خامنہ ای کے مزار پر دہشتگرد حملوں کی پشت پناہی کا الزام بھی ایرانی پاسبان انقلاب فوج نے سعودی عرب پر لگایا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website