counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

مکمل سورج گرہن انڈونیشیا میں دیکھا گیا، دورانیہ 4 منٹ تھا

مکمل سورج گرہن انڈونیشیا میں دیکھا گیا، دورانیہ 4 منٹ تھا

جکارتا……سورج کو اس سال کا پہلا مکمل گرہن انڈونیشیا کے تین صوبوں سماترا،بورنیو اور سلاویسی میں دیکھا گیا۔ مکمل سورج گرہن ہوتے ہی یہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ پاکستان میں سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکتا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 19منٹ پر ہوا۔انڈونیشیا کے تین صوبوں سماترا، […]

امریکا شکاگو کی کباڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی

امریکا شکاگو کی کباڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی

شکاگو……امریکا کے شہر شکاگو کی کباڑی مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔فائر فائٹرز نے ایک شخص کو بچا لیا۔ شکاگو کی سب سے بڑے کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ مبینہ طور پر عمارت کی چھت پر پارکنگ کے لیے بنائے گئے […]

ابوظبی میں شدید ترین بارش، برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظبی میں شدید ترین بارش، برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظبی……ابوظبی میں شدید ترین بارش کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا،بارش نے برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ابوظبی میں بارش کے باعث پاکستانی سفارت خانے کا مرکزی گیٹ بھی ٹوٹ گیا اور چھتوں پر لگے ڈش اینٹینا تیز ہواؤں سے اڑ گئے۔تیز ہوا اور شدید بارش کی […]

امریکا ،حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھا کر پیش کر رہا ہے، الشباب

امریکا ،حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھا کر پیش کر رہا ہے، الشباب

موغادیشو……….شدت پسند گروپ الشباب نے اپنے زیر قبضہ علاقے میں امریکی حملے کی تصدیق کر دی تاہم تنظیم نے ہلاکتوں کی تعدادسے اتفاق نہیں کیا ہے اورکہاہے کہ امریکا ہلاکتوں کی تعدادکو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں شدت پسند گروپ الشباب نے کہا کہ امریکا […]

لفٹ میں 30 دن محصور رہنے والی خاتون ہلاک

لفٹ میں 30 دن محصور رہنے والی خاتون ہلاک

یہ حادثہ چین میں پیش آیا۔ اطلاعات ہیں کہ ہلاک ہونے والی یہ عورت 30 دنوں تک لفٹ میں محصور تھی۔ بیجنگ: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے علاقے زیان کی ایک رہائشی عمارت میں ایک خاتون 30 دنوں تک لفٹ میں محصور رہی کیونکہ اس لفٹ کو مرمت کیلئے […]

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی :فلپ ہیمنڈ

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی :فلپ ہیمنڈ

افغان طالبان پاکستان میں حملے کر رہے ہیں ، افغانستان مفاہمتی عمل کیلئے دوست ممالک سے مکمل تعاون کر رہے ہیں :سرتاج عزیز کی برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس اسلام آباد (یس اُردو) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے ، دہشتگرد حملہ کرکے افغانستان […]

ای میل کے بانی رے ٹاملنسن انتقال کر گئے

ای میل کے بانی رے ٹاملنسن انتقال کر گئے

ٹاملنسن نے بولٹ، بیرانک اور نیومین ریسرچ کمپنی میں ایک انجینیئر کے طور پر کام کرتے ہوئے پہلا ای میل بھیجا تھا نیو یارک (یس اُردو) ای میل کے بانیوں میں شامل رے ٹاملنسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ 74 سالہ رے ٹاملنسن نے انیس سو اکہتر میں براہ راست ای […]

ایتھوپیا میں ایل نینو کے باعث قحط سالی کا خدشہ بڑھ گیا: اقوام متحدہ

ایتھوپیا میں ایل نینو کے باعث قحط سالی کا خدشہ بڑھ گیا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق افریقہ کے اکثر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے رجحان ایل نینو کے سبب خشک سالی کی زد میں ہیں نیو یارک (یس اُردو) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایتھوپیا میں موسمیاتی تبدیلی کے رجحان ایل نینو کے باعث قحط سالی غذائی قلت اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔اقوام […]

بھارت: محبت کی شادی کرنے پر خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

بھارت: محبت کی شادی کرنے پر خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

بھارتی ریاست راجستھان میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ محبت کی شادی کر کے آٹھ سال بعد گاؤں واپس آنے والی خاتون کو اسکے بھائی نے 6 افراد کی مدد سے زندہ جلا دیا۔ نئی دہلی: (یس اُردو) واقعہ راجستھان کے قبائلی ضلعے ڈونگرپور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق […]

ترکی: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک

ترکی: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک

ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر یونانی کوسٹ گارڈز نے جزیرے لیسبوس کے قریب سمندر سے تین سو اڑسٹھ تارکین وطن کو بچا لیا۔ انقرہ: (یس اُردو) ترک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بحیرہ ایجین میں کشتی ڈوبنے کے مسافروں کی تلاش […]

بی جے پی کا کنہیا کمار کی زبان کاٹنے والے کیلئے 5 لاکھ انعام کا اعلان

بی جے پی کا کنہیا کمار کی زبان کاٹنے والے کیلئے 5 لاکھ انعام کا اعلان

کنہیا کمار کو بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا ملنی چاہیئے :انتہا پسند رہنما کلدیپ وارشنے کی گفتگو نئی دہلی (یس اُردو) بھارت میں مودی سرکار کے چھتر چھایا تلے بی جے پی کی انتہا پسندی عروج پہ پہنچ گئی ، کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز […]

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 8 ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 8 ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 ایف 16 طیاروں سمیت مجموعی طور پر 699.4 ملین ڈالر مالیت کے ساز و سامان پاکستان کو فراہم کیا جائے گا۔ واشنگٹن: (یس اُردو) نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ […]

چین: دفاعی بجٹ میں آٹھ فیصد اضافہ متوقع

چین: دفاعی بجٹ میں آٹھ فیصد اضافہ متوقع

بیجنگ میں چینی پارلیمنٹ کے ترجمان فوینگ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں چین کے دفاعی بجٹ میں سات سے آٹھ فیصد اضافہ ہو گا بیجنگ (یس اُردو) چین کے دفاعی بجٹ میں اس سال سات سے آٹھ فیصد اضافہ متوقع ہے ۔ بیجنگ میں چینی پارلیمنٹ کے […]

بھارت کا یو ایس کمیشن کے تین ارکان کو ویزے جاری کرنے سے انکار

بھارت کا یو ایس کمیشن کے تین ارکان کو ویزے جاری کرنے سے انکار

مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لیے قائم یو ایس کمیشن کے تین رکنی وفد نے بھارت کے دورے کے دوران سرکاری اہلکاروں ، مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں سے ملنا تھا نئی دہلی (یس اُردو) انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے ، بھارت نے […]

شہزادی ڈیانا کے دوست کی گاڑی جلانے والے تین افراد گرفتار

شہزادی ڈیانا کے دوست کی گاڑی جلانے والے تین افراد گرفتار

آسٹریلوی پولیس نے ایک مرد اور دو خواتین کو گرفتار کیا جنہوں نے چار ماہ پہلے لیڈی ڈیانا کے دوست ڈوڈی الفائد کی فیراری کو جلایا تھا میلبورن (یس اُردو) آسٹریلیا میں شہزادی ڈیانا کے دوست ڈوڈی الفائد کی فیراری جلانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ آسٹریلوی پولیس نے ایک مرد […]

امریکا:خاتون پستول کی شکل والی ہیل پہن کر ایئر پورٹ پہنچ گئی

امریکا:خاتون پستول کی شکل والی ہیل پہن کر ایئر پورٹ پہنچ گئی

بالٹی مور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون گولیوں کے بلٹ ارد گرد لگی پستول کی شکل کی ہیل پہن کر داخل ہوئی جسے سیکورٹی قوانین کے تحت جہاز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا بالٹی مور (یس اُردو) ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں سے منفرد نظر آنے […]

فوج دشمن کیخلاف ایٹمی ہتھیار کے استعمال کیلئے تیار رہے:صدرشمالی کوریا

فوج دشمن کیخلاف ایٹمی ہتھیار کے استعمال کیلئے تیار رہے:صدرشمالی کوریا

پیانگ یانگ…….اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے بعد شمالی کوریا نے ملٹی پل راکٹ لانچرز سسٹم کا تجربہ کر لیا۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ فوج دشمن کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار رہے ۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ […]

مٹ رومنی اورجان مک کین نےٹرمپ کیخلا ف محاذبنالیا

مٹ رومنی اورجان مک کین نےٹرمپ کیخلا ف محاذبنالیا

واشنگٹن…….ری پبلکن پارٹی کےسابق صدارتی امیدوارمٹ رومنی اورجان مک کین نےڈونلڈٹرمپ کےخلا ف محاذبنالیاہے۔ رومنی کاکہناہےکہ غنڈاصفت، لالچی،جعلی،فراڈاورتھرڈکلاس نمائش پسندشخص ہے جسے امریکاکاصدرنہیں بننا چاہیے۔ سالٹ لیک سٹی میں خطاب کرتےہوئے مٹ رومنی نے مجمع سے کہا کہ اگرآپ کےبچےاورپوتےڈونلڈٹرمپ جیسی حرکتیں کریں،توکیاآپ کواچھالگےگا؟ مٹ رومنی کاکہناتھاکہ وہ ڈونلڈکوداڈونلڈکہتےہیں اور انہوں نے داکی یہ اضافت […]

آئی فون ڈیٹا رسائی کا تنازع ،ایپل کے بعد دیگر کمپنیاں بھی میدان میں

آئی فون ڈیٹا رسائی کا تنازع ،ایپل کے بعد دیگر کمپنیاں بھی میدان میں

واشنگٹن…….اوباما انتظامیہ اور ایپل کمپنی کے درمیان آئی فون ڈیٹا تک رسائی کے تنازع میں امریکا کی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی میدان میں آ گئیں جنہوں نے ایپل کے ساتھ مل کر مشترکہ قانونی لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی حکومت اور ایپل کمپنی کے درمیان آئی فون ڈیٹا تک رسائی کا معاملہ […]

عرب دنیا کو خطرناک چیلنجز درپیش ہیں، سعودی ولی عہد

عرب دنیا کو خطرناک چیلنجز درپیش ہیں، سعودی ولی عہد

جدہ …شاہد نعیم …سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے باور کرایا ہے کہ عرب دنیا اس وقت خطرناک سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے جن کا پورے عزم اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات تیونس میں عرب وزرائےداخلہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ […]

امریکا:ورجینیا میں پولیس کی کارروائی،ایک شخص زیر حراست

امریکا:ورجینیا میں پولیس کی کارروائی،ایک شخص زیر حراست

واشنگٹن……امریکی ریاست ورجینیا کی فیئرفیکس کاؤنٹی میں پولیس نے کارروائی کی ہے جس کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دورانِ کارروائی گھر میں چھپے ملزم نے پولیس آفیسرز پر فائرنگ کردی،کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد 19سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔زیرحراست […]

چین کے دفاعی بجٹ میں 8 فیصد تک اضافے کا امکان

چین کے دفاعی بجٹ میں 8 فیصد تک اضافے کا امکان

یجنگ……چین کے دفاعی بجٹ میں رواں سال 7 سے 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان چینی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ 2015 ءکے مقابلے میں چین کے دفاعی بجٹ میں 7 سے 8 فیصد اضافہ ہوگا،جو گزشتہ 2 دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔ترجمان کا کہنا تھا بجٹ کا […]