counter easy hit

ترکی: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک

Turkey kills 25

Turkey kills 25

ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر یونانی کوسٹ گارڈز نے جزیرے لیسبوس کے قریب سمندر سے تین سو اڑسٹھ تارکین وطن کو بچا لیا۔
انقرہ: (یس اُردو) ترک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بحیرہ ایجین میں کشتی ڈوبنے کے مسافروں کی تلاش اور انہیں بچانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ڈوبنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ ترکی کے سیاحتی مقام ڈبیم کے قریب پیش آیا۔ دوسری جانب یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے انہوں نے تارکین وطن سے بھری کشتی کو جزیرے لیسبوس کی بندرگاہ پہنچا دیا ہے۔