counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

امریکی صدارتی امیدوارکی نامزدگی، 5ریاستوں میں پارٹی انتخابات

امریکی صدارتی امیدوارکی نامزدگی، 5ریاستوں میں پارٹی انتخابات

واشنگٹن…….امریکی صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے 5ریاستوں میں ہوئے پارٹی انتخابات میں فلوریڈا میں ری پبلکن رہنما ٹرمپ نے حریف مارکوروبیوکوشکست دےکربڑااپ سیٹ کردیا،روبیو انتخابی مہم سےدستبردار ہو گئے۔ شمالی کیرولائنا اور الی نوائےسے بھی ٹرمپ جیت گئے۔اوہائیومیں جان کیسک نے ڈونلڈٹرمپ کوشکست دے دی ۔فلوریڈا ، الینوائے ، میزوری ، شمالی کیرولائنا اور اوہائیو میں […]

امریکی صدارتی انتخابات کے خواہشمند کے دفتر سے ملاسفوف کپڑے دھونے کا پاؤڈر نکلا

امریکی صدارتی انتخابات کے خواہشمند کے دفتر سے ملاسفوف کپڑے دھونے کا پاؤڈر نکلا

واشنگٹن…….صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہشمند مارکو روبیو کے انتخابی دفتر سے ملنے والا مشتبہ سفید سفوف کپڑے دھونے والا پاؤڈر تھا، حکام نے عمارت کو کلیئر قرار دیدیا۔ واشنگٹن میں مارکو روبیو کے کمپین ہیڈ کواٹر کو سفید پاؤڈر سے بھرا مشتبہ لفافہ ملنے کے بعد خالی کرا دیا گیا تھا۔ ایمرجنسی حکام نے […]

امریکا: ٹیکساس اور لوزیانا میں سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم

امریکا: ٹیکساس اور لوزیانا میں سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم

نیویارک……امریکی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا میں سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔ سیکڑوں افراد نے نقل مکانی شروع کردی۔ ٹیکساس اور لوزیانا کے سرحدی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ کئی علاقوں میں مکانات چھتوں تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔سیلابی پانی متعدد سڑکیں اور گاڑیاں بھی بہا لے گیا۔ سیلاب […]

واشنگٹن میں بدھ کے روز میٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان

واشنگٹن میں بدھ کے روز میٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان

واشنگٹن…….واشنگٹن میٹرو پولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز میٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میٹرو پولیٹن اتھارٹی کے مطابق میٹرو سروس بجلی کی تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی کی جانچ پڑتال کے لیے بند کی جارہی ہے۔ اس دوران میٹرو ریل سسٹم کی تمام پاور کیبلز کا ہنگامی معائنہ […]

ایران کیخلاف کارروائی کیلئے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھیں گے:امریکا

ایران کیخلاف کارروائی کیلئے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھیں گے:امریکا

واشنگٹن…….امریکا کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ میزائل تجربات پر ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھے گا ۔ روس نے سلامتی کونسل میں میزائل تجربات پر ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں خارج از امکان نہیں۔ امریکا کی […]

فلوریڈا میں مظاہرین نے احتجاج کرکے ٹرمپ کو پریشان

فلوریڈا میں مظاہرین نے احتجاج کرکے ٹرمپ کو پریشان

نیویارک…….امریکا میں صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے بعد فلوریڈا میں بھی مظاہرین نے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران احتجاج کرکے ٹرمپ کو پریشان کردیا۔ فلوریڈا میں کے شہر ٹیمپامیں ریلی کے دوران مظاہرین نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے […]

سطح سمندربڑھنےسے1کروڑ 30لاکھ امریکیوں کےبےگھر ہونےکاخدشہ

سطح سمندربڑھنےسے1کروڑ 30لاکھ امریکیوں کےبےگھر ہونےکاخدشہ

نیویارک…….سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر کی سطح اسی طرح بڑھتی رہی تو صدی کے آخر تک ایک کروڑ 30لاکھ افراد امریکا میں بے گھر ہوسکتے ہیں ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ ریاست فلوریڈا کو ہے جس کی سمندری سطح میں 6فٹ […]

نئی دہلی:کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرنیوالے طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش

نئی دہلی:کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرنیوالے طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش

نئی دہلی…….نئی دہلی کی جواہرلعل نہرویونیورسٹی کی طلبہ تنظیم کے صدر کنہیا کمار سمیت 5طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا۔ کیمپس میں منعقدہ ایونٹ سےمتعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرنیوالے طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کردی۔ کیمپس میں منعقدایونٹ سےمتعلق تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے […]

الشیشانی کے ہمراہ 12داعش جنگجو بھی مارے گئے

الشیشانی کے ہمراہ 12داعش جنگجو بھی مارے گئے

دمشق…….شام میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کا زخمی کمانڈر ابو عمر الشیشانی کے ہمراہ 12داعش کے جنگجو بھی مارے گئے۔ امریکی حکام نے تصدیق کردی۔ امریکی حکام کے مطابق داعش کاسینئررہنما ابو عمر الشیشانی گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔ جس کے بعد اسے شام کے شہر رقا کے اسپتال […]

بھارت کا اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ

بھارت کا اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ

بالاسور،اڑیسہ ……. بھارت نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ پیر کے روز اڑیسہ کے ساحلی علاقےمیں واقع عبد الکلام آئی ٹی […]

چين ميں ریاست مخالف جرائم ميں دگنا اضافہ

چين ميں ریاست مخالف جرائم ميں دگنا اضافہ

کراچی…….چين ميں مسلمان اکثريت والے خطے سینکيانگ اور ملکی سطح پر سول سوسائٹی کے خلاف کارروائيوں کے نتیجے ميں رياست کے خلاف جرائم کی شرح ميں پچھلے سال دو گنا اضافہ ريکارڈ کيا گيا ہے۔ چينی عدالتوں نے 2015 کے دوران 1419 افراد کو پرتشدد دہشت گردی اورقومی سلامتی کو خطرے ميں ڈالنے سے منسلک […]

مطاف کے صحن میں دُنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا فیصلہ

مطاف کے صحن میں دُنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ …..جنگ ویب ڈیسک…..حرم کی توسیع کے جاری منصوبے کے تحت سعودی حکومت نے مطاف کے صحن میں دُنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چھتری نصب کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ماہرین کی خصوصی کاوشوں سے تیار کردہ عظیم الشان […]

متحدہ عرب امارات کایمن میں جنگی طیارہ لاپتہ

متحدہ عرب امارات کایمن میں جنگی طیارہ لاپتہ

دبئی………….متحدہ عرب امارات کایمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل اس کا ایک جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق طیارے کے لاپتہ ہونے کا اعلان ملک کی سرکاری خبر رساں کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔سعودی عرب کی […]

دنیا کے بہترین اساتذہ کا مقابلہ، فلسطینی ٹیچرنے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

دنیا کے بہترین اساتذہ کا مقابلہ، فلسطینی ٹیچرنے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

دبئی …فلسطین کی پرائمری اسکول ٹیچر نے دنیا کے بہترین اساتذہ کے مقابلے میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام اپنے نام کرلیا ۔ فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک پرائمری اسکول کی استاد حنان ال ہروب کو دبئی میں ہونے والے دوسری سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز کے ایونٹ میں انعام دیا گیا ۔حنان ال ہروب […]

غیر ملکی طلباء کیلئے نئے امریکی ویزا قوانین کا اعلان

غیر ملکی طلباء کیلئے نئے امریکی ویزا قوانین کا اعلان

نیو یارک…… امریکی حکومت نے غیر ملکی طلباء کے ویزا قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا، جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے نوجوانوں کو ڈگری کے بعد تربیت کیلئے 3 سال تک ملازمت کی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف وہ طلبہ جنہوںنے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب کے شعبوں میں اعلیٰ […]

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہیدکمسن فلسطینی بہن بھائی کی تدفین

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہیدکمسن فلسطینی بہن بھائی کی تدفین

مقبوضہ بیت المقدس ……اسرائیلی فوج راکٹ حملے کو بنیاد بنا کر گزشتہ روز غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول علاقے میں میزائل سے نشانہ بنایا، جس میں شہیدہونے والے دو کمسن بہن بھائی کی تدفین کردی گئی ہے۔ اسرائیلی میزائل کی فائرنگ سے حماس کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ایک گھر کوبھی نقصان پہنچا […]

شکاگو کے بعد اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے رنگ میں بھنگ

شکاگو کے بعد اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے رنگ میں بھنگ

ونڈالیا……شکاگو کے بعد اوہائیو میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی انتخابی ریلی ایک بار پھر بد نظمی کا شکار ہوگئی۔اوہائیو میں ری پبلکن صدارتی امیدوار کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے رنگ میں بھنگ پڑ گیا جب ان کے خطاب کے دوران مظاہرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کے جانب سے اسٹیج […]

ہیلری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹر مپ پر کڑی تنقید

ہیلری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹر مپ پر کڑی تنقید

کلیولینڈ…….صدارتی امیدواربننےکی ڈیموکریٹ خواہشمند ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات بدصورت اور تقسیم کرنے والے ہیں۔ دوسری جانب برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری ہے۔ ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے […]

امریکا:الاباماکےشہرآٹمورکی جیل میں ہنگامہ آرائی،2اہلکار زخمی

امریکا:الاباماکےشہرآٹمورکی جیل میں ہنگامہ آرائی،2اہلکار زخمی

آٹمور……امریکی ریاست الاباما کے شہر آٹمور کی جیل میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کے دوران جیل وارڈن سمیت 2اہلکار چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشتعل قیدیوں نے جیل کے مختلف حصوں میں آگ لگا دی، جیل حکام ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کر رہےہیں۔ آٹمور جیل میں ہزاروں قیدی موجود […]

جان کیر ی کی شاہ سلمان سےملاقات،شام اوریمن بحران پر تبادلہ خیال

جان کیر ی کی شاہ سلمان سےملاقات،شام اوریمن بحران پر تبادلہ خیال

ریاض…امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےملاقات میں شام اور یمن کے بحران ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں شام اور یمن کے بحران سمیت […]

داعش کی 22 ہزار فائلیں مصدقہ ہیں،جرمن پولیس

داعش کی 22 ہزار فائلیں مصدقہ ہیں،جرمن پولیس

کراچی…..جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کی 22 ہزار فائلیں مصدقہ ہیں، داعش میں برطانیہ اور امریکا سمیت 51 ممالک کے شہری شامل ہیں۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وفاقی پولیس نے داعش سے متعلق ایسی ہزاروں فائلیں حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے […]

ڈونلڈ ٹرمپ کے کیخلاف شکاگو میں انتخابی جلسے سے پہلے احتجاج

ڈونلڈ ٹرمپ کے کیخلاف شکاگو میں انتخابی جلسے سے پہلے احتجاج

شکاگو……ڈونلڈ ٹرمپ کے نفر ت انگیز بیانات کے خلاف شکاگو میں انتخابی جلسے سے پہلے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں ہوئیں جن میںلا تیں،مکے اور گھونسے آزادانہ طور پر چلے۔ مظاہرین نے اسٹیج پر چڑھ کر نعرے بھی لگائے۔جلسے میں بد نظمی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا […]