counter easy hit

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی :فلپ ہیمنڈ

You must make

You must make

افغان طالبان پاکستان میں حملے کر رہے ہیں ، افغانستان مفاہمتی عمل کیلئے دوست ممالک سے مکمل تعاون کر رہے ہیں :سرتاج عزیز کی برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد (یس اُردو) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے ، دہشتگرد حملہ کرکے افغانستان میں پناہ لے لیتے ہیں ، اسلام آباد میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان ، امریکہ تعاون کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ چند روز میں اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا ۔ ہم بھارت کے ساتھ بھی اطلاعات کے تبادلے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان پٹھانکوٹ حملہ میں تعاون اور بھرپور مدد کرے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ فلپ ہمنڈ نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں امن اور پاک بھارت مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ طالبان سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے ، اس موقع پر فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا ، اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بھی ہونا ضروری ہیں ۔ سرتاج عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغان طالبان پاکستان میں حملے کر رہے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ حقوق نسواں بل کو قابل تعریف قرار دیا ۔