counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

مرچنٹ کو بھجوائے گئے سمن پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو موصول

مرچنٹ کو بھجوائے گئے سمن پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو موصول

لندن……ایف آئی اے کی جانب سے لندن منی لانڈرنگ کے کردار سرفراز مرچنٹ کو بھجوائے گئے سمن پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے کی طرف سے سرفراز مرچنٹ کو بذریعہ کوریئر سمن ارسال کئے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ سمن پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں، سرفراز مرچنٹ آج […]

امریکا کا ایران میزائل تجربات کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

امریکا کا ایران میزائل تجربات کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

واشنگٹن……. امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے میزائل تجربات کا معاملہ سیکیورٹی کونسل میں اٹھائے گا۔ امریکی سفیر سمانتھا پاورکا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں معاملہ اٹھائیں گے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام کو […]

گیارہ ستمبر حملہ:امریکی عدالت نے ایران کو ملوث قراردیدیا

گیارہ ستمبر حملہ:امریکی عدالت نے ایران کو ملوث قراردیدیا

نیویارک……..نیویارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو11ستمبر 2001کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کو حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو ساڑھے دس ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جرمن اخبارکے مطابق امریکی عدالت کے جج جارج […]

چین، ایران میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک تعمیر کرے گا

چین، ایران میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک تعمیر کرے گا

بیجنگ………ایران میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر اور بحری جہازوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے چینی کمپنیوں اور ایران کے مابین اربوں ڈالر کے معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایران پر عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد چینی کمپنیوں کی جانب سے ایران کے ساتھ […]

صدر اوباما نےجنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا ٹاپ کمانڈر نامزد کر دیا

صدر اوباما نےجنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا ٹاپ کمانڈر نامزد کر دیا

واشنگٹن……امریکی صدر باراک اوباما نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا ٹاپ کمانڈر نامزد کردیا۔ نیٹو نے نامزدگی کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون کے مطابق جنرل کرٹس اسکپراٹی اس وقت جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب وہ جنرل فلپ بریڈ لووکی جگہ نیٹو سپریم […]

سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 6 مطلوب افراد ہلاک

سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 6 مطلوب افراد ہلاک

ریاض……سعودی سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران فوجی اہل کار کے قتل میں مطلوب 6افراد مارے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک افراد القصیم کے علاقے میں اسپیشل ایمرجنسی فورسز کے اہلکار بدر حامدی کے قتل میں مطوب تھے۔ ملزمان نے گزشتہ ماہ اہلکار کے قتل کی ویڈیو جاری کی تھی اور داعش سے […]

نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارتی سیکرٹری داخلہ سےملاقات

نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارتی سیکرٹری داخلہ سےملاقات

نئی دہل…پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارتی سیکرٹری داخلہ سےملاقات ہوئی جس میں پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی سے متعلق امورپربات چیت کی گئی۔ قبل ازیںبھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سیکورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ، بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا […]

ایران میں گزشتہ برس ایک ہزار مجرموں کو پھانسی دی گئی

ایران میں گزشتہ برس ایک ہزار مجرموں کو پھانسی دی گئی

کراچی……ایران میں گزشتہ برس ایک ہزار مجرموں کو پھانسی دی گئی جو 1989کے بعد ایران میں سب سےزیادہ پھانسی دیئے جانے کی تعداد ہے۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے مطابق 2015میں تقریباً ایک ہزار افراد کو سزائے موت دی گئی۔اخبار نے اقوام متحدہ کے خصوصی تفتیش کار کے حوالے سے لکھا کہ یہ پھانسیاں ایران میں […]

میکسیکو میں تیز ہواؤں سے درخت گرگئے، تعلیمی ادارے بند

میکسیکو میں تیز ہواؤں سے درخت گرگئے، تعلیمی ادارے بند

میکسیکو سٹی….میکسیکو میں شدید سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔تیز ہواؤں کے باعث متعدد درخت گرگئے جبکہ تعلیمی ادارے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سرد موسم اور ٹھنڈی ہواؤں نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سمیت 8 ریاستوں کا رخ کر لیا۔ بعض علاقوں میں شہری برفباری کو […]

نئی دہلی: ایئرلائن کے عملے کے درمیان جھگڑا، فلائٹ تاخیرکا شکار

نئی دہلی: ایئرلائن کے عملے کے درمیان جھگڑا، فلائٹ تاخیرکا شکار

نئ دہلی….بھارتی ایئر لائن میں عملے کے 2ارکان کے درمیان جھگڑے پر فلائٹ 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ،مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں ارکان کو معطل کردیا گیا۔ بھارتی ایئر لائن کی فلائٹ نئی دہلی سے کوچی جا رہی تھی ،جب کیبن کے عملے دو ارکان آپس میں جھگڑ پڑے۔جس کا خمیازہ […]

دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز نے سفر کاآغاز کردیا

دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز نے سفر کاآغاز کردیا

کراچی………مغربی فرانس میں آہنگِ بحر نامی دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کا تجربہ شروع کیا گیا ہے جس میں چھ ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور سویڈن کے اخباردی لوکل 70 میٹر لمبے اس کروز جہاز کو آزمائش کی غرض سے سمندر میں اتارا گیا تو اس […]

پوتن کےسابق مشیر کی موت ہارٹ اٹیک سےنہیں،چوٹ لگنے سے ہوئی

پوتن کےسابق مشیر کی موت ہارٹ اٹیک سےنہیں،چوٹ لگنے سے ہوئی

کراچی…….روسی صدر پوتن کی کابینہ کے سابق وزیر57 سالہ میخال لیسن گذشتہ سال نومبر میں واشنگٹن کے ڈوپینٹ سرکل ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔امریکی حکام کے مطابق میخائل لیسن کی موت سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہوئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے طبی […]

سابقہ ملکہ حُسن نے اسلام قبول کرلیا

سابقہ ملکہ حُسن نے اسلام قبول کرلیا

کراچی……چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی سابقہ مس ورلڈ مارکیٹا کورینکووا نے اسلام قبول کرلیا اور متحدہ عرب امارات منتقل ہو گئیں ۔ ذہنی پریشانی کا شکار رہنے والی مس ورلڈ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا تو ان کی ساری پریشانیاں ختم ہو گئیں۔ ملکہ حسن نے […]

موصل ڈیم ٹوٹ گیا توخوفناک تباہی لائے گا، امریکاکا انتباہ

موصل ڈیم ٹوٹ گیا توخوفناک تباہی لائے گا، امریکاکا انتباہ

نیویارک……اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر سمانتھا پاور نے خبردار کیاہے کہ اگر عراق کا موصل ڈیم منہدم ہوتا ہے تو یہ خوفناک تباہی لائے گا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں امریکا اور عراق کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ اس اجلاس میں سینئر […]

پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی کیخلاف بل مسترد ہونے کا امکان

پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی کیخلاف بل مسترد ہونے کا امکان

واشنگٹن…….پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا بل مسترد ہونے کا امکان ہے۔ اس بات کا اظہار سینیٹر بین کارڈن نے صحافیوں سے گفت گو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے کانگریس میں پیش […]

امریکا سےنفرت کرنے والے مسلمانوں کو آنےنہیں دیں گے:ٹرمپ

امریکا سےنفرت کرنے والے مسلمانوں کو آنےنہیں دیں گے:ٹرمپ

واشنگٹن……ری پبلکن پارٹی کےصدارتی امیدواربننےکےخواہشمندڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جومسلمان امریکا سےنفرت کرتےہیں،انہیں امریکاآنےنہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اسلام پسند ہم سے نفرت کرتے ہیں اور اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ایسے […]

کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے، پروفیسر جواہر لال نہرو یونیورسٹی

کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے، پروفیسر جواہر لال نہرو یونیورسٹی

کراچی…………گزشتہ ماہ نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونی ورسٹی میں طلبا کی طرف سے کشمیر کے حق میں آزادی نعروں کے بعد اب اسی یونی ورسٹی کے پروفیسر نے بھی کشمیر پر بھارتی قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ پروفیسر کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، ہر کوئی جانتا […]

بھارتی فوجی ،کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کر رہے ہیں، کنہیا کمار

بھارتی فوجی ،کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کر رہے ہیں، کنہیا کمار

نئی دہلی………. جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنہیا کمار نے یہ بات عالمی یوم خواتین کے موقع یونیورسٹی میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے […]

شمالی کوریا کا کم فاصلےتک مار کرنے والے2میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا کم فاصلےتک مار کرنے والے2میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ……امریکا کی جانب سے پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کے میزائل تجربات جاری ہیں۔شمالی کوریا نے کم فاصلےتک مار کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ کم فاصلےتک مار کرنے والےمیزائل مشرقی سمندر میں داغے گئے۔شمالی کوریا کے اس نئے میزائلوں کے تجربے سے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک میں تشویش […]

ترکی: داعش کا راکٹ برطانوی صحافی کے سر پر سے گزر گیا ،2افراد ہلاک

ترکی: داعش کا راکٹ برطانوی صحافی کے سر پر سے گزر گیا ،2افراد ہلاک

انقرہ……ترکی میں داعش کی جانب سے داغا جانے والا راکٹ برطانوی صحافی کے سر کے اوپر سے گزر گیا۔ حملے میں بچے سمیت دو افراد مارے گئے۔ مقامی میڈیا کا رپورٹر شام سے متصل ترکی کے سرحدی شہر کیلیس میں رپورٹنگ کر رہا تھا، اسی دوران داعش کی جانب سے ایک میزائل داغا گیا، جو […]

شمالی کوریا کا چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

پیانگ یانگ……شمالی کوریا نے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنھیں بیلسٹک میزائلوں پر نصب کیا جاسکتا ہے ۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصاویر شائع کی ہیں جن میں شمالی کوریا کے لیڈرکم جونگ ایٹمی میزائلوں کے پاس کھڑے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر سے شمالی کوریا […]

امریکا:ٹیکساس میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی،ایک شخص ہلاک

امریکا:ٹیکساس میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی،ایک شخص ہلاک

ہیوسٹن……امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان اور ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی۔ طوفانی بگولے کی وجہ سے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمالی ٹیکساس میں طاقتور طوفان اور ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلا دی ہے۔ 40میل فی گھنٹہ کی رفتار […]