counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

امریکی بحریہ کے جنگی جہاز پر میزائل حملہ ناکام

امریکی بحریہ کے جنگی جہاز پر میزائل حملہ ناکام

بحیرہ احمر میں امریکی نیوی کے جنگی جہاز پر ایک اورمیزائل حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی جہاز یو ایس ایس میسن پر یمن میں حوثی باغیوں کےزیر قبضہ علاقے سے متعدد میزائل فائر کیے گئے، تاہم بروقت اقدامات کے تحت میزائل حملےکو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں […]

نئی ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم ’ٹرولز‘ کا نیا ٹریلر جاری

نئی ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم ’ٹرولز‘ کا نیا ٹریلر جاری

موسیقی کے شوقین ننھے اینیمیٹیڈ کرداروں پر مبنی نئی ہالی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم ’ٹرولز‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار مائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورک اینیمیشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک […]

قندیل بلوچ پر فلم میں قندیل کی کہانی میڈونا سنائیں گی

قندیل بلوچ پر فلم میں قندیل کی کہانی میڈونا سنائیں گی

کراچی: سوشل میڈیا کی ملکہ کہلائے جانے والی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم میں قندیل کی کہانی معروف امریکی گلوکارہ میڈونا سنائیں گی۔ فلم بنانے والی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ ان کی نئی دستاویزی فلم جو کہ قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پر قتل […]

بغداد : مجلس میں خود کش دھماکا، 31 افراد ہلاک

بغداد : مجلس میں خود کش دھماکا، 31 افراد ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بغداد کے شمالی ضلع الشعب میں پیش آیا جہاں ایک پر ہجوم مارکیٹ میں ٹینٹ لگایا گیا تھا۔ اس مقام پر محرم الحرام […]

فیس بک سے بھی زیادہ مقبول ایپ کونسی؟

فیس بک سے بھی زیادہ مقبول ایپ کونسی؟

ہوسکتا ہے آپ کے لیے اسے تسلیم کرنا ممکن نہ ہو مگر اسنیپ چیٹ مقبولیت میں فیس بک کو پیچھے چھوڑنے والی ہے، کم از کم نوجوانوں میں تو یہ فیس بک سے زیادہ مقبول سوشل میڈیا ایپ ہے۔ یہ بات ایک نئے سروے میں سامنے آئی۔ 16 سے 46 سال کے دس ہزار افراد […]

مودی سنجیدہ ہیں تومذاکرات ہو سکتے ہیں: نواز شریف

مودی سنجیدہ ہیں تومذاکرات ہو سکتے ہیں: نواز شریف

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے ۔ بھارتی حکومت سے مذاکرات میں بات چیت صرف کشمیر پر ہو گی ۔ باکو:وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے لیکن اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی […]

کنگنا رناوت امریکا میں ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

کنگنا رناوت امریکا میں ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کوئین نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت امریکا میں جاری اپنی شوٹنگ سے واپس ہوٹل آرہی تھیں کہ ٹیم کے ہمراہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت امریکا میں ہدایتکارہنسال مہتا کی فلم“ثمرن” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ اپنی ٹیم کے […]

بھارتی شہر واراناسی میں ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے 19 افراد ہلاک

بھارتی شہر واراناسی میں ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے 19 افراد ہلاک

واراناسی: بھارتی شہر واراناسی میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی ریاست اترپردیش کے تاریخی اور مذہبی اہمیت کے حامل شہر واراناسی(بنارس) میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی رسم کی ادائیگی کے لیئےلوگوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے […]

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے روس سے دنیا کا مہلک ترین طیارہ شکن میزائل نظام خریدلیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے روس سے دنیا کا مہلک ترین طیارہ شکن میزائل نظام خریدلیا

گوا: بھارت نے اپنے بدترین جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس سے دنیا کے خطرناک ترینS-400  ’’ٹرائمف‘‘ طیارہ شکن میزائل نظام خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کی مالیت 5 ارب ڈالر ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ شکن نظام پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ نصب کئے جائیں گے۔ S-400 طیارہ […]

چین :ٹرک نے گاڑی کو روند ڈالا، ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا

چین :ٹرک نے گاڑی کو روند ڈالا، ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا

چین میں کنکریٹ ٹرک نے تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو روند ڈالا، تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ کبھی کبھی زندگی میں ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جنہیں معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی […]

فاروق ستار کسی اور نام سے پارٹی بنائیں، ایم کیو ایم لندن

فاروق ستار کسی اور نام سے پارٹی بنائیں، ایم کیو ایم لندن

ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر حسن ظفرعارف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی جماعت ہے ، سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود پارٹی آگے بڑھتی گئی ہے ،جس میں مائنس ون ہوسکتا ہے اور نہ ہی ممکن ہے کیونکہ مائنس ون کا مطلب مائنس عوام ہے، فاروق ستار […]

ادب کا نوبیل انعام باب ڈلن کے لیے ہی کیوں؟

ادب کا نوبیل انعام باب ڈلن کے لیے ہی کیوں؟

الفریڈ نوبیل کا نام دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ ایک بہترین سائنسدان اور انسانی اقدار کے نام لیوا تھے۔ وہ ڈائنامائٹ کے دریافت کنندہ تھے۔ الفریڈ کا خیال تھا کہ ان کی یہ دریافت انسانی فلاح و بہبود کے لیے کام آئے گی لیکن اس کو منفی پہلو سے مقبولیت حاصل ہوئی۔ […]

ایشوریہ پر ’’اے دل ہے مشکل ‘‘کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی

ایشوریہ پر ’’اے دل ہے مشکل ‘‘کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی

بالی وڈ اداکارہ کا فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں ایک چھوٹا سا کردار ہے ۔ جس کی وجہ سے انہیں فلم کی تشہیر سے منع کر دیا گیا ہے ممبئی(اے این این) ایشوریہ رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘کی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا […]

تھائی لینڈ میں بھومی بول کی وفات کے بعد ایک سالہ سوگ کا اعلان

تھائی لینڈ میں بھومی بول کی وفات کے بعد ایک سالہ سوگ کا اعلان

    موت کے سوگ میں ایک ماہ تک ٹی وی چینلز کی نشریات اور اخبارات بلیک اینڈ وائٹ رہیں گے ، سرکاری ملازم بھی سیاہ لباس پہنیں گے بنکاک :تھائی لینڈ میں بادشاہ بھومی بول آدل یادیج کے مرنے کے بعد ایک سالہ سوگ کا آغاز ہوگیا ایک  ماہ تک ٹی وی چینلز اور اخبار […]

ایران اور سعودی عرب کے بعد افغانستان بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں

ایران اور سعودی عرب کے بعد افغانستان بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے اور اس کا حصہ بن کر افغانستان کئی سالوں سے جاری جنگ کی تباہ کاریوں کا ازالہ کرسکتا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں متعین افغان سفیر […]

تھائی بادشاہ کا سفر آخر، ملک میں ایک سالہ سوگ کا اعلان

تھائی بادشاہ کا سفر آخر، ملک میں ایک سالہ سوگ کا اعلان

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بادشاہ پومی پون کی میت کو لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے کو دیکھنے کیلیے کالے کپڑوں میں ملبوس ہزاروں شہری سڑک کے دونوں اطراف قطار لگائے کھڑے رہے۔ بادشاہ کی لاش کو اسپتال سے شاہی محل میں منتقل کرنے والے قافلے میں ولی عہد بھی موجود تھے، گاڑیوں […]

عراق، بغاوت کا منصوبہ ناکام، داعش جنگجوؤں نے اپنے ہی 58 ساتھیوں کو قتل کردیا

عراق، بغاوت کا منصوبہ ناکام، داعش جنگجوؤں نے اپنے ہی 58 ساتھیوں کو قتل کردیا

بغداد / نیویارک: عراق میں داعش کے جنگجوؤں نے اپنے ہی ساتھیوں کی طرف سے بغاوت کا منصوبہ ناکام بنا دیا جس کے جرم میں جنگجوؤں نے اپنے ہی 58 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق داعش نے موصل میں اپنے ایک کمانڈر کی طرف سے بغاوت کا منصوبہ ناکام بنا دیا جو دیگر باغی […]

چینی فارم سے 50 کوبرا سانپ فرار

چینی فارم سے 50 کوبرا سانپ فرار

نانجنگ: چین میں ایک فارم سے 50 کوبرا سانپ اب بھی لاپتا ہیں جب کہ 200  سانپ اس سال اگست میں غائب ہوگئے تھے جن میں سے 150 کو پکڑ لیا گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق ایک فارم سے فرار ہونے والے سانپوں کے بعد آس پاس کے علاقے کو خبردار کردیا گیا تھا اور […]

فلپائن میں مشرومز کی سب سے بڑی دعوت ، عالمی ریکارڈ قائم

فلپائن میں مشرومز کی سب سے بڑی دعوت ، عالمی ریکارڈ قائم

فلپائن میں مشرومز کی سب سے بڑی دعوت کا اہتمام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ فلپائن کے شہر پاسےمیں مشرومز کی مشہور فلپائنی کمپنی کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس دعوت میں کمپنی ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور341کلو مشرومز کی ڈش تیار کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام […]

ہالی وڈ کی فلم’ونڈر وومن‘کانیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی فلم’ونڈر وومن‘کانیا ٹریلر جاری

مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ونڈر وومن کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فینٹسی ایڈونچر فلم ‘’ونڈر وومن‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں جن کے […]

روانڈا میں ڈرون سے ادویات اور خون کی ترسیل

روانڈا میں ڈرون سے ادویات اور خون کی ترسیل

افریقی ملک روانڈا میں دنیا کے سب سے پہلے کمرشل ڈرون کے ذریعے دیہی علاقوں میں طبی مصنوعات اور خون کی ترسیل کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈرون ڈیلیوری پوائنٹ پر اترنے کے بجائے متعلقہ اشیا کے چھوٹے پیکجز کو ایک پیراشوٹ کے ذریعے نیچے کی جانب چھوڑ دیتا ہے۔ ماہرین کا خیال […]

جنوبی کوریا : بس کو آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

جنوبی کوریا : بس کو آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ریٹائرڈ افراد کی ایک بس کو آگ لگنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بس کو آگ اُلسان شہر کے نزدیک سے گزرنے والی بڑی شاہراہ پر لگی۔ پولیس نے بس کے بچ جانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس بس پر کُل انیس مسافر […]