counter easy hit

چینی فارم سے 50 کوبرا سانپ فرار

50 cobra from Chinese farm

50 cobra from Chinese farm

نانجنگ: چین میں ایک فارم سے 50 کوبرا سانپ اب بھی لاپتا ہیں جب کہ 200  سانپ اس سال اگست میں غائب ہوگئے تھے جن میں سے 150 کو پکڑ لیا گیا ہے۔

چینی حکام کے مطابق ایک فارم سے فرار ہونے والے سانپوں کے بعد آس پاس کے علاقے کو خبردار کردیا گیا تھا اور ضلع لیوہے کے ایک کسان نے ایک سانپ مارنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تمام سانپوں کا تعلق کوبرا کی ایک ہی قسم سے ہے اور سب بچے سانپ ہیں جنہیں سنپولیے کہا جاسکتا ہے۔

چینی حکام کے مطابق چونی لائیواسٹاک نامی ایک فارم میں ایسے سیکڑوں سانپ موجود تھے اور سب کے سب زہریلے ہیں۔ ان میں سے اگست میں 200 سانپ فرار ہوگئے تھے لیکن 150 کو دوبارہ پکڑلیا گیا ہے تاہم 50 اب بھی غائب ہیں جن کی دن رات تلاش جاری ہے۔

8 اکتوبر کو ایک قریبی دیہات کے کسان نے ایک سانپ کو مارنے کا اعتراف کیا ہے۔ اگرچہ بالغ سانپوں کے مقابلے میں ان میں زہر کم ہے لیکن ممکنہ طور پر نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اسی لiے شنگھائی سے زہر کے تریاق اور ایمبولینس طلب کی گئی ہیں۔

ہنگامی طور پر کئی رضاکاروں نے ان سانپوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم یہ لائیواسٹاک فارمغیرقانونی طور پر بنایا گیا تھا اور شدید بارش کے بعد سانپ یہاں سے باہر نکل گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website