counter easy hit

سپریم کورٹ کا این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم

Umar Ayub, Raja Umar Zaman

Umar Ayub, Raja Umar Zaman

ہری پور : سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا، مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی عمرایوب کی کامیابی کو ان کے حریف راجہ عمر زمان نے چیلنج کیا تھا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان کی نظر ثانی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور این اے 19 ہری پور میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان نے مسلم لیگ نون کے امیدوار عمر ایوب خان کو شکست دی تھی تاہم عمر ایوب کی انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹریبونل نے حلقے کے سات متنازع پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔

دوبارہ پولنگ میں عمر ایوب 622 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جس پر عامر زمان نے ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، تاہم سپریم کورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا جس پر عامر زمان نے نظر ثانی درخواست دائر کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی اور حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔ تین رکنی بینچ نے عمر ایوب سے اب لی گئی تنخواہ بھی واپس لینے کا حکم بھی دیا ہے۔