counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

ڈی سیٹ معاملہ حل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

ڈی سیٹ معاملہ حل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے اراکین نے ڈی سیٹ کا معاملہ حل نہ ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آوٹ کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معاملہ حل کرنے پارلیمانی لیڈرز کو چیمبر میں بلالیا۔پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے واک آئوٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ […]

وزیراعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

وزیراعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

گھوٹکی : وزیراعظم نواز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ لے ہمراہ گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائرہ لیا جب کہ اس […]

منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو توڑ دیں گے، سربراہ پاک فوج

منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو توڑ دیں گے، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ منشیات کے سوداگروں کو اپنی آنے والی نسلوں کو تباہ نہیں کرنے دیں گے جب کہ منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو توڑ دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اینٹی نارکوٹکس فورس […]

آزاد کشمیر کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے دونوں وزرا برطرف

آزاد کشمیر کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے دونوں وزرا برطرف

آزاد کشمیر : وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 وزرا کو کا بینہ سے بر طرف کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایم کیو ایم کے 2 پارلیمانی وزرا طاہر کھوکر اور سلیم بٹ کوکابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔ برطرف کیے جانے والے […]

سانحہ یوحنا آباد میں گرفتار 5 دہشت گردوں کو “را” کی مدد حاصل تھی

سانحہ یوحنا آباد میں گرفتار 5 دہشت گردوں کو “را” کی مدد حاصل تھی

لاہور : وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں افغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی مدد حاصل تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوحنا آباد میں چرچ پر حملوں کے 5 دہشت […]

الطاف حسین اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو حالات خراب ہوتے ہیں، چودھری نثار

الطاف حسین اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو حالات خراب ہوتے ہیں، چودھری نثار

راولپنڈی : چودھری نثار نے کہا ہے الطاف حسین اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو حالات خراب ہوتے ہیں، اداروں کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، آخری دو تقاریر کے بعد قانونی ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے، منی لانڈرنگ کیس پاکستان نے نہیں بنایا۔ راولپنڈی پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کرتے […]

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہو گا، شہباز شریف

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہو گا، شہباز شریف

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ […]

سیالکوٹ :بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،رینجرز کا بھرپور جواب

سیالکوٹ :بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،رینجرز کا بھرپور جواب

سیالکوٹ : بجوات سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، پنجاب رينجرزکی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی۔ پنجاب رینجرز کے مطابق سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پنجاب رینجرزنے بھرپورجوابی کارروائی کی۔ گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول […]

پارٹی قیادت سے دستبرداری، الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر عوام سے رائے مانگ لی

پارٹی قیادت سے دستبرداری، الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر عوام سے رائے مانگ لی

کراچی : الطاف حسین نے عوام سے پارٹی قیادت سے دستبرداری کے حوالے سے رائے متحدہ قومی موومنٹ کی ویب سائٹ پر طلب کی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ عوام فوری طور پر انہیں اپنی پُرخلوص رائے سے آگاہ کریں۔ الطاف حسین نے عوام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں پارٹی اور […]

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک لائی گئی تو مخالفت کریں گے، اسحاق ڈار

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک لائی گئی تو مخالفت کریں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے خلاف ڈی سیٹ کی تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق […]

دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، داعش کو بھی منہ توڑ جواب دیں گے، ایئر چیف

دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا، داعش کو بھی منہ توڑ جواب دیں گے، ایئر چیف

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک فضائیہ کے سربراہ نے پیر کو یہاں ’’انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز‘‘ کے زیر اہمتام معروف دفاعی تجزیہ نگار ایس ایم حالی کی کتاب […]

میٹرو پر لگائے فنڈ سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا: عمران خان

میٹرو پر لگائے فنڈ سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا: عمران خان

روجھان : عمران خان نے راجن پور کی تحصیل روجھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے 150 ارب روپے میٹرو منصوبے پر لگا دیئے اگر ان پیسوں سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا۔ نقصانات کے ازالے کیلئے […]

بھارتی فوج یا حکومت کو مہاجروں کی مدد کیلئے نہیں کہا : الطاف حسین

بھارتی فوج یا حکومت کو مہاجروں کی مدد کیلئے نہیں کہا : الطاف حسین

لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ بھارتی فوج یا بھارتی حکومت کو پاکستان آکرمہاجروں کی مدد کیلئے نہیں کہا وہ چیلنج کرتے ہیں کہ مخالفین دنیا کے کسی بھی فورم پر میری تقریر کے یہ جملے سنائیں اگر جملے ثابت ہو گئے تو گردن کٹانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں […]

ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب قاتلانہ حملے میں ہلاک, افغان میڈیا کا دعویٰ

ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب قاتلانہ حملے میں ہلاک, افغان میڈیا کا دعویٰ

کابل : افغان طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا یعقوب چار روز قبل قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملا یعقوب پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک اجلاس میں شریک تھے۔ دوسری جانب […]

دھرنے میں دو سابق جنرلز کا ہاتھ تھا، ضروت پڑی تو ثبوت بھی دوں گا: خواجہ آصف

دھرنے میں دو سابق جنرلز کا ہاتھ تھا، ضروت پڑی تو ثبوت بھی دوں گا: خواجہ آصف

کراچی : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے حوالے سے دو سابق جرنیلوں کا نام لیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ آفیسر بھی رہے۔ شجاع پاشا نے آن ڈیوٹی ہوتے ہوئے سیاسی عزائم پر کام کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ […]

کراچی سنٹرل جیل میں مجرم شفقت حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

کراچی سنٹرل جیل میں مجرم شفقت حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

کراچی : مجرم شفقت حسین نے 2001 میں تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں سات سالہ عمیر کو اغوا کے بعد زیادتی اور پھر قتل کر دیا تھا۔ 2004 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شفقت حسین کو سزا ئےموت کو حکم سنایا۔ دہشتگردی کی عدالت نے پہلی بار مارچ […]

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی انڈر سیکرٹری کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی انڈر سیکرٹری کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری ہیڈی گرانٹ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ڈپٹی انڈر سیکرٹری […]

آرمی چیف کو حکومت ، فوج اور پوری قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چوہدری نثار

آرمی چیف کو حکومت ، فوج اور پوری قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو حکومت ، فوج اور پوری قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہےپاک فوج نظم ضبط کی پابند ہے اس لئے چند افسران کا مل کر آرمی چیف کو تبدیل کردینا ناممکن ہے۔ اسلام آباد میں نادرا کے آن […]

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن کرپٹ ہے، عمران خان

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن کرپٹ ہے، عمران خان

روجھان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے۔ رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے ذریعے جنگ لڑ کر انتخابی دھاندلی کی […]

پیرس (یس ڈیسک) راجہ جاوید اخلاص نے سلیم سندھو کی خالہ کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

پیرس (یس ڈیسک) راجہ جاوید اخلاص نے سلیم سندھو کی خالہ کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ جاوید اخلاص ،بابر مغل ،طاہر اقبال،ملک رمضان ا و ر پٹوار ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما راجہ ظہیر نے چوہدری سلیم سندھو آف موہڑہ کی خالہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہہ کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحومہ […]

اقتصادی راہداری میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دینگے، شہبازشریف

اقتصادی راہداری میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دینگے، شہبازشریف

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دینگے۔ یہ منصوبہ پاکستان ہی نہیں پورے خطے کے لیے خوشحالی لائے گا ۔لاہورمیں چینی صوبہ جیلین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری بین ژ اؤ لو سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف […]

توقع ہے جمہوری ادارے جلد قائم ہونگے، جسٹس جواد ایس خواجہ

توقع ہے جمہوری ادارے جلد قائم ہونگے، جسٹس جواد ایس خواجہ

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے جمہوری ادارے جلد قائم ہوں گے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورمنٹ ایکٹ دوہزار پندرہ سینیٹ کی تجاویز کے بعد منظور […]