counter easy hit

ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب قاتلانہ حملے میں ہلاک, افغان میڈیا کا دعویٰ

Mullar Omar

Mullar Omar

کابل : افغان طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا یعقوب چار روز قبل قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملا یعقوب پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک اجلاس میں شریک تھے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے ملا یعقوب کی ہلاکت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بخیریت ہیں۔ ان کی ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔