counter easy hit

میٹرو پر لگائے فنڈ سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

روجھان : عمران خان نے راجن پور کی تحصیل روجھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے 150 ارب روپے میٹرو منصوبے پر لگا دیئے اگر ان پیسوں سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا۔ نقصانات کے ازالے کیلئے کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

شریف برادران کی چودھراہٹ صرف لاہور تک ہے۔ لاہور سے دور علاقوں میں ترقی کا نام ونشان نہیں۔ عمران خان کا خطاب ختم ہوتے ہی کارکن اور سیلاب متاثرین کھانے پر ٹوٹ پڑے، چھینا جھپٹی کے باعث بڑی مقدار میں کھانا ضائع ہو گیا۔