counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل؛ حالت خطرے سے باہر

رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل؛ حالت خطرے سے باہر

کراچی : قاتلانہ حملے میں زخمی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق زخمی رشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج صبح ان کا تفصیلی […]

پاکستان اب بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا، سرتاج عزیز

پاکستان اب بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا، سرتاج عزیز

اسلام آباد : وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے اور اب پاکستان بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیر پر عوام، حکومت اور فوج کا یکساں مؤقف ہے اور مستقبل […]

شوال میں دہشتگردوں سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

شوال میں دہشتگردوں سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب زمینی کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آج دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 […]

عمران خان کے مطالبے پر استعفا نہیں دیں گے، اراکین الیکشن کمیشن

عمران خان کے مطالبے پر استعفا نہیں دیں گے، اراکین الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے ارکان نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے مطالبے پر استعفا نہیں دیں گے،ارکان کا کہناہے کہ عمران خان چاہے سپریم جوڈیشل کونسل چلے جائیں۔ وہاں بھی اپنا دفاع کریں گے۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں سردار ایاز صادق کا انتخاب کالعدم قرار دیا تو عمران خان […]

پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، امریکا

پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، امریکا

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت مذاکرات کی ناکامی سے مایوسی ہوئی، مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی کریں گے، کشمیر کا معاملہ بھارت اور پاکستان نے ہی حل کر نا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے […]

وزیراعظم نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے متحدہ کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے 6 رکنی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع […]

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے جہاں کورہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کریں گے۔ جب کہ اس موقع پر […]

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، خورشید شاہ

لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قاسم ضیاء کے حوالے سے کیس سے پوری طرح […]

سول ملٹری تعلقات پر رائے زنی نہ کی جائے ،چودھری نثار

سول ملٹری تعلقات پر رائے زنی نہ کی جائے ،چودھری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر سول ملٹری تعلقات پر رائے زنی نہ کی جائے۔ دنیا میں کہیں بھی سیکیورٹی معاملات پرسیاست نہیں ہوتی ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان […]

دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی میں جی […]

ایم کیو ایم حکومت سے مذاکرات پر آمادہ، وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایم کیو ایم حکومت سے مذاکرات پر آمادہ، وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا، 19 نکات پر بات ہو گی۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے ناراضی کو کافی دن گزر گئے ۔ متحدہ کو منانے کی ذمہ داری جے یو آئی […]

افغان فورسز کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اسلام آباد میں ہونیوالا اقتصادی اجلاس منسوخ

افغان فورسز کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اسلام آباد میں ہونیوالا اقتصادی اجلاس منسوخ

اسلام آباد: افغان راکٹ حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی فورم کا آج اسلام آباد میں ہونیوالا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔ پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہونا تھا تاہم گزشتہ روز افغانستان کی طرف سے کیے […]

پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کیلئے عامر خان کے تجربے، مہارت سے استفادہ کرینگے، شہباز شریف

پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کیلئے عامر خان کے تجربے، مہارت سے استفادہ کرینگے، شہباز شریف

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پنجاب میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد […]

رشید گوڈیل کی حالت میں بتدریج بہتری، پہلی مرتبہ پولیس افسر کی ملاقات، اشاروں سے جواب دیا

رشید گوڈیل کی حالت میں بتدریج بہتری، پہلی مرتبہ پولیس افسر کی ملاقات، اشاروں سے جواب دیا

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، ڈاکٹرز کا پینل آج آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرے گا، دوسری طرف حملے کے بعد پہلی بار کسی پولیس افسر نے رشید گوڈیل سے ملاقات کی، رشید گوڈیل نے اشاروں سے جواب دیا۔ […]

این اے 122 کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اتفاق نہیں، پرویز رشید

این اے 122 کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اتفاق نہیں، پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو متعصب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ قبول ہے لیکن اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ این اے 122 میں انتخابی بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن کا جرم بتا کر سزا مسلم لیگ (ن) کو […]

این اے 122 کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں مل سکی، اپیل دائر کرنے کے عمل میں تاخیر کا امکان

این اے 122 کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں مل سکی، اپیل دائر کرنے کے عمل میں تاخیر کا امکان

اسلام آباد : سیاسی اور قانونی جنگ لڑنے کے لئے تیار سردار ایاز صادق نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر اہم مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل مشاورتی اجلاس میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے […]

استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں، اسحاق ڈار اور فضل الرحمان کا رابطہ

استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں، اسحاق ڈار اور فضل الرحمان کا رابطہ

اسلام آباد : استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سرگرم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور الطاف حسین سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ […]

قصور ویڈیو سکینڈل کے متاثرین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

قصور ویڈیو سکینڈل کے متاثرین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں قصور واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قصور واقعہ کے متاثرین نے جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔ متاثرین کی جانب سے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے متاثرین کے خلاف قائم مقدمے […]

وزیر داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول کی بلیک لسٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول کی بلیک لسٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایگزٹ کنٹرول کی بلیک لسٹ ختم کرنے کا اعلان ای سی ایل میں تبدیلیوں سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ماضی میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ […]

الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان اور چیئرمین نادرا فوری مستعفیٰ ہوں: عمران خان نے نیا مطالبہ کر دیا

الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان اور چیئرمین نادرا فوری مستعفیٰ ہوں: عمران خان نے نیا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر خوب برستے رہے۔ انتخابی بے ضابطگیوں کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے عمران خان نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان اور چیئرمین نادرا کے […]

قاری فاروق احمد فاروقی نے ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔

قاری فاروق احمد فاروقی نے ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔

شیخ السلام علامہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری سربراہ ادارہ منہاج القرآن سے ’’یس اردو‘‘ کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد نے خصوصی طورپر ملاقات کی۔اس موقع پر سینئر صحافی نمائندہ جنگ جیو نیوز رضا چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے’’ یس اردو‘‘ کی ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا […]

قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان شراکت اقتدار کا سمجھوتہ

قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان شراکت اقتدار کا سمجھوتہ

پشاور: قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان خیبر پختونخوا میں شراکت اقتدار کے لئے معاملات طے پاگئے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پشاور قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب آحمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ سیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہییں۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ 12 نکات پرمعاملات […]