counter easy hit

دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

Raheel Sharif with Sohail Aman

Raheel Sharif with Sohail Aman

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی۔ مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان شوال اور شمال وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔