counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

خیبر ایجنسی میں افغان دہشتگردوں کا راکٹ حملہ، 4 جوان شہید

خیبر ایجنسی میں افغان دہشتگردوں کا راکٹ حملہ، 4 جوان شہید

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملہ خیبر ایجنسی کے علاقے اخوند والا چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ جس سے 4 فوجی جوان شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی سے راکٹ داغنے والے دہشت گرد […]

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، بلاول مہم کی قیادت خود کریں گے

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، بلاول مہم کی قیادت خود کریں گے

لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی کمان خود سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، پچیس اگست کو پنجاب کے اضلاع کے اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد بلاول بھٹو زرداری […]

این اے 122 کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اتفاق نہیں، پرویز رشید

این اے 122 کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اتفاق نہیں، پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ این اے 122 کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ فیصلہ کرنے والے نے ن لیگ سے تعصب برتا ہے۔ ایاز صادق اور سعد رفیق کے حلقے میں انتخاب ہوا تو ہری پور کی تاریخ دہرائی جائی گی۔ […]

ڈینگی تدارک پلان پر عملدرآمد پر کوئی غفلت برداشت نہیں کرونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈینگی تدارک پلان پر عملدرآمد پر کوئی غفلت برداشت نہیں کرونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے چوکس رہیں ، ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ لاہور سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب […]

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق رکنیت سے محروم

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق رکنیت سے محروم

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کی بال پر نون لیگ کی اہم ترین وکٹ اڑ گئی ، الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیئے ۔ سردار ایاز صادق اسمبلی رکنیت سے محروم ہوگئے۔ حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ بڑے انتظار کے بعد […]

مولانا فضل الرحمن کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت

مولانا فضل الرحمن کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت

اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا متحدہ کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت، فاروق ستار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے متحدہ اور آپ کے ثالثی کے کردار کی کوئی قدر نہیں کی۔ متحدہ کو اسمبلی میں واپس لانے کے […]

دو ہفتے میں جواب نہ ملا تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دوں گا: عمران خان

دو ہفتے میں جواب نہ ملا تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دوں گا: عمران خان

لاہور : این اے 122 کے فیصلے کے بعد زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہمارا مقصد جمہوریت کا نظام لانا ہے اگر الیکشن شفاف ہوں گے تو لوگ ناکام حکومتوں کو ووٹ کی طاقت سے باہر کریں گے۔ انہوں نے کہا عام انتخابات میں […]

وزیراعظم نے این اے 122 کے فیصلے کو قانونی عمل کا حصہ قرار دیدیا

وزیراعظم نے این اے 122 کے فیصلے کو قانونی عمل کا حصہ قرار دیدیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے این اے 122 کے فیصلے کو قانونی عمل کا حصہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں تمام جماعتوں کو فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کریں گے۔ این اے 122 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے پر ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے […]

ایاز صادق نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

ایاز صادق نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور : ایاز صادق نے این اے 122 کے الیکشن ٹریبونل کے جج کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایاز صادق نے کہا مسلم لیگ ن کی روایات کے مطابق فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف سے ابھی پارٹی کے لائحہ عمل کے […]

کراچی میں فری اینڈ فیئر آپریشن چاہتے ہیں: خورشید شاہ

کراچی میں فری اینڈ فیئر آپریشن چاہتے ہیں: خورشید شاہ

سکھر : خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کر اچی کی صورتحال پر کبھی کمیٹی بنانے پر اعتراض یا انکار نہیں کیا۔ وزیر اعظم کو انہوں نے ہی تجویز دی تھی کہ مولانا فضل الرحمان ہی ایم کیو ایم کو منا سکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مودی سرکار جارحانہ […]

این اے 122 کا الیکشن کالعدم ، ری پولنگ کا حکم

این اے 122 کا الیکشن کالعدم ، ری پولنگ کا حکم

لاہور : الیکشن ٹریبونل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے این اے 122 پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ری پولنگ کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی الیکشن ٹربیونل نے پی پی 147 اور پی پی 148 پر بھی […]

سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار

سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار

اسلام آباد : بھارت مسلم ممالک کوپاکستان کیخلاف کرنے میں ناکام ہوگیا، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے ہاتھ کھینچنے پردفاعی تعاون کی بھارتی پیشکش مسترد کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ ہے عرب ممالک بشمول سعودی […]

وزیر اعظم کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل تیز اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل تیز اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا رائے ونڈ میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیِ شہبازشریف، متعلقہ صوبائی وزرا اور آئی جی […]

مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن ہی نہیں، سرتاج عزیز

مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن ہی نہیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہے اور اگر بھارت کوئی شرط نہ رکھے تو اب بھی نئی دلی جانے کو تیار ہوں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ […]

لاہور : این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس، آج فیصلہ متوقع

لاہور : این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس، آج فیصلہ متوقع

لاہور : الیکشن ٹربیونل لاہور کی طرف سے این اے 122 مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو […]

پاک بھارت سنجیدہ مذاکرات ضروری لیکن پیشگی شرائط افسوسناک ہیں: دفتر خارجہ

پاک بھارت سنجیدہ مذاکرات ضروری لیکن پیشگی شرائط افسوسناک ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد : بھارت کی جانب سے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات منسوخ ہونے کی اطلاعات کے بعد پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خارجہ مشیروں کے مزاکرات کے لئے پیشگی […]

بھارت حریت رہنمائوں سے ملاقات کا بہانہ بنا کر پھر مذاکرات سے بھا گیا

بھارت حریت رہنمائوں سے ملاقات کا بہانہ بنا کر پھر مذاکرات سے بھا گیا

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاک بھارت مشیر خارجہ کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات منسوخ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان طے شدہ منصوبے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے نئی طے شدہ شرائط پر آ گے نہیں بڑھ سکتے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے […]

ایم کیو ایم کا استعفوں پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا استعفوں پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی : ایم کیو ایم نے استعفوں پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ استعفے تسلیم کیے جائیں۔ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے استعفوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فضل […]

بھارت سے تجارت، جی ایس ٹی کے خاتمے کیلئے کسان اتحاد کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دوسرے روز دھرنا

بھارت سے تجارت، جی ایس ٹی کے خاتمے کیلئے کسان اتحاد کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دوسرے روز دھرنا

لاہور : پاکستان کسان اتحاد کی مطالبات کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دوسرے روز میں داخل، کسانوں کا کہنا ہے جی ایس ٹی ختم کیا جائے، بھارت سے زرعی تجارت کا بائیکاٹ کیا جائے۔ پاکستان کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا، ملک بھر […]

پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف تعاون جاری رکھیں گے، امریکہ

پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف تعاون جاری رکھیں گے، امریکہ

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان کیلئے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا پاکستان اور امریکا دونوں کو دہشتگردی کا یکساں سامنا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف […]

رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا، اللہ کا کرم ہے میں بچ گیا، متحدہ رہنما کے ابتدائی کلمات

رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا، اللہ کا کرم ہے میں بچ گیا، متحدہ رہنما کے ابتدائی کلمات

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جہانزیب مغل کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا اور اب وہ مکمل طور پر خود سانس لے رہے ہیں، ہوش آتے ہی رشید گوڈیل نے اپنے بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ ڈاکٹر مغل کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے […]

چارسدہ میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

چارسدہ میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

چارسدہ : چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش گھروں کی چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ شبقدر کے علاقہ کورونہ میں گھر کی چھت گرنے سے سید عمر ، اس کی بیوی اور پانچ سالہ بچہ بلال جاں بحق ہوگئے۔ ایک اور […]