counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے جہاں کورہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کریں گے۔

جب کہ اس موقع پر وہ فوجی جوانوں اور افسران سے بھی خطاب کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورہ کراچی میں شہر کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔