counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

دہشت گردوں کیخلاف وادی شوال میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کیخلاف وادی شوال میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج نے وادی شوال میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں دہشت گردوں […]

وزیراعظم کے دورہ کراچی پر ہمیں مزید کارکنان کی گرفتاری کا تحفہ دیا گیا، فاروق ستار

وزیراعظم کے دورہ کراچی پر ہمیں مزید کارکنان کی گرفتاری کا تحفہ دیا گیا، فاروق ستار

کراچی : ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ہمارے سوالات کے جواب دیئے بغیر روانہ واپس ہوگئے جب کہ انہیں دورہ کراچی کے موقع پر ہمارے مزید کارکنوں کی گرفتاری کا تحفہ دیا گیا۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار […]

بچوں سے بدسلوکی پر عمر قید کی سزا ، بغیر وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری کا قانون منظور

بچوں سے بدسلوکی پر عمر قید کی سزا ، بغیر وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری کا قانون منظور

اسلام آباد : بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ملزم کو عمر قید تک کی سزا دینے اور بغیر وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں سانحہ قصور کے بعد ضابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی گئی۔ بل […]

ایم کیوایم ارکان اپنے استعفے واپس لیں اور ہمارے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں، وزیراعظم

ایم کیوایم ارکان اپنے استعفے واپس لیں اور ہمارے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں، وزیراعظم

کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر کوئی راضی نہیں تھا اسی لئے ہم نے انہیں کہا ہے کہ وہ استعفے واپس لیں اور ہمارے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں۔ کراچی میں پارسی برادری سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ذات پات اور مذہب سب […]

پی ٹی آئی ہمارے لوگ توڑ رہی ہے ،ق لیگ کا الزام

پی ٹی آئی ہمارے لوگ توڑ رہی ہے ،ق لیگ کا الزام

لاہور : ق لیگ نے الزام لگایا ہے کہ تحریک انصاف ان کے لوگ توڑ رہی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ وہ کسی کو زبردستی اپنے ساتھ شامل نہیں کررہے ق لیگ کے راہنما چودھری پرویز الہٰی نے الزام لگایا ہےکہ پی ٹی آئی ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ […]

حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے، پاکستانی ہائی کمشنر

حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے، پاکستانی ہائی کمشنر

نیو دہلی : بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی اہم نمائندہ جماعت ہے اور پاکستان حریت رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کو جاری رکھے گا۔ بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل […]

اقوام متحدہ کے ماہرین کا بھارتی گولہ باری کا جائزہ لینے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اقوام متحدہ کے ماہرین کا بھارتی گولہ باری کا جائزہ لینے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سیالکوٹ : ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اقوام متحدہ کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا جائزہ […]

بھارت پر واضح کردیا حریت رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے، دفترخارجہ

بھارت پر واضح کردیا حریت رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ کشمیری حریت رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال بھارتی فوجیوں کی فائرنگ پر احتجاج کیا گیا […]

وزیراعظم نے ایٹمی بجلی گھر ’کے ٹو‘ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے ایٹمی بجلی گھر ’کے ٹو‘ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے چھٹے اور سب سے بڑے نیوکلیئر اٹامک پاور پلانٹ کے ٹو کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سمیت اہم شخصیات نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جہاں سے […]

کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں، ایاز صادق

کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں، ایاز صادق

اٹک : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ خود اپنی گاڑی چلاکر اسلام آباد اور لاہور […]

پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس کی 44 برسی

پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس کی 44 برسی

کراچی : کم عمری میں نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس کی آج 44ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر کسی کسی کو ملتا ہے، مگر قوم کے سپوت راشد منہا س نے یہ اعزاز کم عمری میں ہی پا لیا۔ راشد مہناس […]

چیئرمین پیمرا کی تعیناتی 30 دن میں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کا حکم

چیئرمین پیمرا کی تعیناتی 30 دن میں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے 30 دن میں چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے میڈیا کمیشن سے متعلق کیس […]

شجاع خانزادہ پر حملے کا منصوبہ ندیم انقلابی نے بنایا، دہشتگردوں کا انکشاف

شجاع خانزادہ پر حملے کا منصوبہ ندیم انقلابی نے بنایا، دہشتگردوں کا انکشاف

فیصل آباد : پنجاب سے گرفتار ہونے والے 5 دہشت گردوں نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی لشکر جھنگوی پنجاب کے نائب امیر ندیم عباس عرف ندیم انقلابی نے کی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں اٹک اور فیصل آباد سے گرفتار […]

وزیر اعظم تحفظات دور کرنے پر راضی، فضل الرحمان کا فاروق ستار کو فون

وزیر اعظم تحفظات دور کرنے پر راضی، فضل الرحمان کا فاروق ستار کو فون

کراچی : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئین و قانون کے دائرے میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے راضی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنمائوں نے […]

شجاع خانزادہ شہید کا خون ہم پر قرض ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

شجاع خانزادہ شہید کا خون ہم پر قرض ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک ادارے کو کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکا خون ہم پر قرض ہے اور اس قرض کو اتارے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ماڈل ٹائون لاہور میں صوبا ئی وزیر داخلہ شجاع […]

وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں امن وامان […]

بھارتی جارحیت، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی چھٹی بار طلبی

بھارتی جارحیت، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی چھٹی بار طلبی

اسلام آباد : ایک طرف مذاکرات دوسری جانب مسلسل جارحیت اسی کو کہتے ہیں بغل میں چھری منہ میں رام رام۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت مسلسل آؤٹ آف کنٹرول ہے۔ بھارتی فورسز نے آج بھی جنروڈ ، نکیال ، اور کاریلا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری جاں بحق اور چار […]

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور فوج کو قدم قدم پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد […]

پاکستان اور بھارت کے مشیروں کی ملاقات سے پہلے ہی بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا

پاکستان اور بھارت کے مشیروں کی ملاقات سے پہلے ہی بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا

لاہور : خطے میں امن بھارتی میڈیا کو بھی ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 23 اگست کو ملاقات ہو رہی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے حسب روایت حریت رہنماؤں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دی جس پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگے […]

تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد : پاکستان نے تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ […]

رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی، 24 گھنٹے اہم ہیں، ترجمان ہسپتال

رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی، 24 گھنٹے اہم ہیں، ترجمان ہسپتال

کراچی : قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی صبح چھ بجے سے وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی ، ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال کا کہنا ہے وینٹی لیٹر سے 60 فیصد آکسیجن دی جا رہی ہے ، دایاں‌ پھپھڑا بری طرح‌ متاثر ہوا۔ […]

چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم کی سیکیورٹی لینے کی درخواست مسترد کردی

چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم کی سیکیورٹی لینے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس سے سیکیورٹی لینے کی درخواست کی تاہم چیف جسٹس نے ایک بار پھر سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس […]