counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

پی سی بی دورہ بھارت سے متعلق کوئی کام حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کرے، وزیراعظم

پی سی بی دورہ بھارت سے متعلق کوئی کام حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کرے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ بھارت سے متعلق کوئی بھی معاملات بغیر اجازت طے نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ دورہ بھارت کے حوالے سے بغیر اجازت کوئی بھی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے جب کہ اس حوالے سے کوئی […]

چودھری نثار نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی

چودھری نثار نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی

اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی، وہ کہتے ہیں کہ بھارتی حکومت انتہا پسند شیو سینا کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کرکٹ ڈپلومیسی کا فیصلہ وزیر اعظم نےکرناہے،لیکن وہ بھارت سےکرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنےکی مخالفت کریں گے،بھارتی […]

بھارتی شہری نے جیپ واہگہ بارڈر گیٹ سے ٹکرادی

بھارتی شہری نے جیپ واہگہ بارڈر گیٹ سے ٹکرادی

لاہور : بھارتی شہری نے اپنی جیپ پاک بھارت واہگہ بارڈر گیٹ سے جا ٹکرائی۔ بھارتی حکام کہتے ہیں درائیور نشے میں تھا، اس لیے گاڑی بے قابو ہوئی۔ بھارتی شہری کی جیپ بے قابو ہوکر واہگہ بارڈر پرپاک بھارت سرحدی گیٹوں سے ٹکرا گئی ، ڈرائیور کو بھارتی حکام جبکہ جیپ کو پاکستانی حکام […]

جب سڑکیں بنتی ہیں تو دل ملتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

جب سڑکیں بنتی ہیں تو دل ملتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

گوجرہ :وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک زمانہ تھاجب 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی ، آج کم ہوگئی ، ایک زمانہ آئ ےگا مکمل ختم ہوجائے گی۔ جب سڑکیں بنتی ہیں تو دل ملتے ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ آج کسی کے پاس الگ ایجنڈا رکھنے کی گنجائش نہیں ،سب کا ایجنڈا پاکستان […]

ایف آئی اے انسانی سمگلرز کیخلاف لائحہ عمل تیار کرے، چوہدری نثار

ایف آئی اے انسانی سمگلرز کیخلاف لائحہ عمل تیار کرے، چوہدری نثار

اسلام آباد : چوہدری نثار کا انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنے کا عزم۔ ایف آئی اے کو 48 گھنٹے میں واضح لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم۔ منگل کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی اسمگلرز انسانیت اور پاکستانیت پر دھبہ ہیں۔ دہشت گردوں کے […]

اوباما کی شاہ سلمان سے ملاقات ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اوباما کی شاہ سلمان سے ملاقات ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

انطالیہ: امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر اوباما اور سعودی فرماں روا کے درمیان یہ ملاقات ترکی کے شہر انطالیہ میں جی 20 اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات کے […]

اسٹیٹس کو کی وجہ سے نوجوان بے روزگار اور مایوس ہیں: سراج الحق

اسٹیٹس کو کی وجہ سے نوجوان بے روزگار اور مایوس ہیں: سراج الحق

کراچی : جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم شباب ملی کے تحت کراچی میں مزار قائد پر یوتھ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول میں شرکت کے لیے کارکنان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلوں، اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار ہو کر مزار قائد پہنچے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی گھوڑے پر سوار ہو کر مزار […]

وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے 12 اضلاع میں کسان پیکج معطل کر دیا

وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے 12 اضلاع میں کسان پیکج معطل کر دیا

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں کسان پیکج معطل کر دیا جن اضلاع میں پیکج معطل کیا گیا ہے ان کی تعداد 12 ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، وہاں کسان پیکج بعد میں […]

عمران رومانٹک نہیں تھے، ان سے صرف سیاست پر بات ہوتی تھی :ریحام خان

عمران رومانٹک نہیں تھے، ان سے صرف سیاست پر بات ہوتی تھی :ریحام خان

لاہور: گلے شکوے، تلخیاں اور کچھ مایوسیاں، ریحام خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیا اور دل کا غبار نکالا۔ سنڈے ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے بتایا کہ ان کی شادی لندن میں رجسٹر ہوئی نہ پاکستان میں، دس مہینے بعد بھی انھیں حقوق نہیں مل سکے۔ ریحام خان نے کہا […]

آرمی چیف پانچ روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

آرمی چیف پانچ روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

واشنگٹن: خطے کی صورتحال اور حالات کے تناظر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پانچ روزہ دورے کے دوران جنرل راحیل شریف اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ […]

مجھے لگا عمران مجھ سے محبت کرتے ہیں، مگر ایسا نہیں تھا، ریحام خان

مجھے لگا عمران مجھ سے محبت کرتے ہیں، مگر ایسا نہیں تھا، ریحام خان

لندن: ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور میں مختلف افراد نکلے، مجھے لگاعمران مجھ سے محبت کرتے ہیں، مگر ایسا نہیں تھا عمران خان نے مجھے کبھی کچھ نہیں دیا۔ عمران نے تو مجھے شادی کی انگوٹھی تک نہیں دی۔ برطانوی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں ریہام خان نے شکوہ کیا کہ […]

ملک میں بری طرز حکمرانی کا ماحول ہے، چیف جسٹس آف پاکستان

ملک میں بری طرز حکمرانی کا ماحول ہے، چیف جسٹس آف پاکستان

کراچی / حیدر آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ملک میں بری طرز حکمرانی کا ماحول ہے جب کہ اعلیٰ عدلیہ میں 75 فیصد مقدمات اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں۔ حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کی […]

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ، سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدین میں ایسے اے آر اوز، آر اوز،پریذائیڈنگ افسران تبدیل ہوں گے جن کے خلاف شکایات ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ، سندھ میں […]

ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے 9 ہزار 7 سو 53 افراد کے نام خارج

ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے 9 ہزار 7 سو 53 افراد کے نام خارج

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں سالہا سال سے موجود 9 ہزار 7 سو 53 افراد کے نام خارج کردیئے،بلیک لسٹ میں موجود 19 ہزار 8 سو 36 نام بھی خارج کردیئے گئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر نئی ای سی ایل پالیسی […]

مون گارڈن کیس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ سعد رفیق

مون گارڈن کیس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ مون گارڈن کیس کاپاکستان ریلوے سےکوئی تعلق نہیں جب کہ مقدمےمیں پاکستان ریلوےفریق بھی نہیں ہے۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مون گارڈن 1988 میں ریلوے کوآپریٹوسوسائٹی نے 13 لاکھ میں لیزپرحاصل کیا، 27 سال قبل ریلوے […]

پاک بھارت کی بھلائی آپس کے اچھے تعلقات میں ہے، ملالہ کا مودی کو پیغام

پاک بھارت کی بھلائی آپس کے اچھے تعلقات میں ہے، ملالہ کا مودی کو پیغام

لندن (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بھلائی آپس کے اچھے تعلقات میں ہے دشمنی میں نہیں۔ بھارتی وزیراعظم کے نام پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہماری ترقی مل کر کام کرنے میں ہے نہ کہ ایک دوسرے سے دشمنی میں، […]

سری نگر میں کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا

سری نگر میں کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا

سری نگر : سری نگر میں کشمیری مظاہرین نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا جبکہ قابض اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 7 نومبر کو شہید ہونیوالے 22 سالہ نوجوان گوہر احمد ڈار کے قتل کیخلاف سیکڑوں کشمیری مظاہرین سری نگر میں […]

افغانستان نے درخواست کی تو مفاہمتی عمل کی بحالی میں مدد کرینگے، سرتاج عزیز

افغانستان نے درخواست کی تو مفاہمتی عمل کی بحالی میں مدد کرینگے، سرتاج عزیز

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیسوم نے جمعہ کو مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں افغانستان میں امن اور استحکام کے سلسلے میں کی جانے والی […]

عوام کو جلد ازجلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس پاکستان

عوام کو جلد ازجلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس پاکستان

کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمے داری ہے۔ سینٹرل جیل کراچی میں میں انسداد دہشت گردی کی 2 عدالتوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں کئی دردناک واقعات ہوئے،معصوم جانیں […]

بم دھماکوں میں ملوث 8 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ہیں، فرانسیسی پولیس

بم دھماکوں میں ملوث 8 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ہیں، فرانسیسی پولیس

پیرس : فرانسیسی پولیس نے پیرس کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں میں ملوث 8 دہشتگردوں کو بٹا کلن کنسٹرٹ ہال میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، حملوں میں 160 افراد ہلاک، 2 سو سے زائد زخمی ہیں جن میں 80 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد پیرس میں کرفیو […]

فرانس: عالمی رہنمائوں کی جانب سے دہشتگردی کی شدید مذمت

فرانس: عالمی رہنمائوں کی جانب سے دہشتگردی کی شدید مذمت

پیرس: فرانس میں ُپر تشدد حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زائد ہلاکتوں پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے شدید مذمت کی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پیرس کے سفاکانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ فرانس میں خودکش حملوں اور فائرنگ میں ایک سو ساٹھ سے زائد افراد ہلاک […]

عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں: ریحام خان

عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں: ریحام خان

اسلام آباد (جیوڈیسک) طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں۔ دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا اور عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں۔ ان کا مزید کہنا […]