counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنزکا ہاٹ لائن پر رابطہ

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اڑی شتگردحملےکےبعد پاکستان اور بھارت کےڈی جی ملٹری پریشنزکا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رابطہ بھارت کی درخواست پر کیا گیا، ڈی جی ایم اوزکےرابطےکےدوران کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال پربات چیت کی گئی، […]

کراچی کے شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

کراچی کے شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت مستان خان اورعمرکےنام ہوئی ہے۔ دونوں افراد کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی جگہ سے 30بور پستول کے 5خول ملے ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی […]

چین :جہاز خصوصی لفٹ سے ڈیم کے دوسری جانب بھیجے جائینگے

چین :جہاز خصوصی لفٹ سے ڈیم کے دوسری جانب بھیجے جائینگے

چین کا نیا کارنامہ، بھاری بھرکم جہازوں کو دنیا کی سب سے بڑی اور خصوصی لفٹ کے ذریعے ڈیم کے ایک جانب سے دوسری جانب بھیجا جائے گا، آزمائش کل سے شروع ہو گی۔ چین کے وسطی علاقے میں تھری گورجیز ڈیم پر بنائی گئی لفٹ سے جہازوں کو ڈیم کے پار آنے جانے میں […]

ممتاز کمپوزر کا نئے ٹیلنٹ کیلئے موسیقی کی ویب سائٹ کا افتتاح

ممتاز کمپوزر کا نئے ٹیلنٹ کیلئے موسیقی کی ویب سائٹ کا افتتاح

  لاہور(یس نیوز)میوزک کے نئے ٹیلنٹ کے لئے خوش خبری، کمپوزر ارشد محمود کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ویب سائٹ کاافتتاح کراچی میں ہوگیا۔ ملک میں معیاری موسیقی کی تخلیق ،میوزک انڈسٹری کی کھوئی ہوئی رونق اور گہما گہمی کو واپس لوٹا نے کے لئے نامور کمپوزر ارشد محمود کی سربراہی میں تخلیق شدہ […]

فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

فیصل آباد(یس نیوز)فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے رہائشی 28 سالہ راشد علی کو 3روز قبل طبیعت کی خرابی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تھا۔ کانگو وائرس […]

امریکی اتحادیوں کے حملے،80 شامی فوجی ہلاک

امریکی اتحادیوں کے حملے،80 شامی فوجی ہلاک

دمشق(یس نیوزڈیسک)شام کے مشرقی علاقے میں شامی فوج کے اڈے پر امریکی اتحادی فوج نے فضائی حملہ کردیا،حملے میں 80 شامی فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ روس کی جانب سے شدید ردعمل پر پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی سے پہلے روس کو آگاہ کیا گیا تھا، ماسکو نے اس وقت تحفظات […]

امریکا: منی سوٹا کے شاپنگ مال میں چاقو کے وار سے 8افراد زخمی

امریکا: منی سوٹا کے شاپنگ مال میں چاقو کے وار سے 8افراد زخمی

منی سوٹا(یس نیوز ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا کے ایک شاپنگ مال میں حملہ آور نے 8افراد کوچاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک کر دیاگیا۔ پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق چاقو سے لیس حملہ آور شاپنگ مال میں گھس آیا اور وہاں موجود افراد پر اندھا دھند […]

انصاف یوتھ ونگ کا تحلیل کی گئی تنظیم کی بحالی کا مطالبہ

انصاف یوتھ ونگ کا تحلیل کی گئی تنظیم کی بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد(یس نیوز)انصاف یوتھ ونگ کا ہنگامی اجلاس صدر علی بخاری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں تحلیل کی گئی تنظیم کو بحال کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 10ستمبر کا تنظیمیں تحلیل کرنےکا نوٹس غیر آئینی ہے ، مرکز اور صوبوں کی سطح پر یوتھ […]

سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان رینجرز

سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان رینجرز

کراچی(یس نیوز) ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان حقائق کے منافی ہے، اپنے بیان میں سیاسی رہنما نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق بیان میں کراچی آپریشن کا ہدف ایک فرد یا سیاسی جماعت دینے کا تاثردیاگیا، پاکستان رینجرز سندھ قانون کی بالادستی […]

فوجی اڈے پر حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا کی روایتی الزام تراشی

فوجی اڈے پر حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا کی روایتی الزام تراشی

  اسلام آباد(یس نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر کے فوجی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے روایتی الزام تراشی شروع کردی اور حملے کی مکمل تفصیلات سے پہلے ہی بعض چینلز نے اسے پاکستان کا گیم پلان تک قرار دے ڈالا۔ بھارتی چینلز کی روایتی ہٹ […]

سندھ پولیس کا خودکش حملوں سے نمٹنے کیلئے نیا فارمولاتیار

سندھ پولیس کا خودکش حملوں سے نمٹنے کیلئے نیا فارمولاتیار

کراچی(یس نیوز)خود کش بمبار کو روکنے کےلیے گولی چلانے کے بجائے اسٹن گن استعمال کی جائے، حملہ ناکام بنانے کےلیے سندھ پولیس نے نئی گائیڈ لائن تیار کرلی ہے۔ خود کش حملہ ناکام بنانے کے لیے سندھ پولیس کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق خود کش بمبار پرگولی چلانے کے بجائے اسٹن گن استعمال کی […]

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے استعفے کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے استعفے کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(یس نیوز)تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سیف اللہ نیازی کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ان کےپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے ساتھ اختیارات کے حوالے سے اختلافات تھے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ میں جہانگیر […]

جاپان’ کنوار وں‘ کی بڑھتی تعداد سے پریشان

جاپان’ کنوار وں‘ کی بڑھتی تعداد سے پریشان

ٹوکیو(یس نیوز)جاپان’ کنوار وں‘ کی بڑھتی تعداد سے پریشان ہو گیا ہے۔ شادی کے لئے پرکشش مراعات اور بچوں کو پالنے کےلئے حوصلہ افزا اقدامات کے باوجود جاپانی حکومت کی کوششیں مثبت سمت جاتی دکھائی نہیں دیتی۔ امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق جاپان کو آبادی سے متعلقہ کئی چیلنجزکا سامنا ہے ،اس ملک کودنیا کے […]

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پشاور(یس نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان پارلیمنٹ نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل حیات آباد پشاورمیں بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر کے گھر بلایا گیا ہے ۔ ناراض ارکان کا موقف ہے کہ عمران خان نے متعدد باروقت دینے کے باوجود ملاقات نہیں کی۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان مطالبات […]

کوئٹہ :کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا

کوئٹہ :کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا

کوئٹہ(یس نیوز)کوئٹہ کے ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہے میں لایا گیا مریض انتقال کرگیا، رواں سال کانگو کے باعث 12مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں مریض محمد نعیم کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے […]

مہمند ایجنسی دھماکا، نادرا ڈیٹا سے مشتبہ شخص کی شناخت

مہمند ایجنسی دھماکا، نادرا ڈیٹا سے مشتبہ شخص کی شناخت

  اسلام آباد(یس نیوز)وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی دھماکے کی جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر نادرا ڈیٹا کے ذریعے ایک مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد […]

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی

گوجرانوالہ(یس نیوز) ن لیگ کی ڈنڈا بردارفورس کےجواب میں گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈابردار فورس تیارکرلی ۔ پی ٹی آئی والوں نے بھی پش اپس اوراٹھک بیٹھک لگاکر اپنی تیاری بتادی ۔ گوجرانوالہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں کشیدگی بڑھ گئی ، شہرمیں ن لیگ کی ڈنڈا بردارفورس […]

تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس، رائیونڈ میں جلسے کا فیصلہ

تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس، رائیونڈ میں جلسے کا فیصلہ

اسلام آباد(یس نیوز)تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا بنی گالا میں اجلاس ہوا جس میں رائیونڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف جاتی امرا سے 5 کلو میٹردور اڈا پلاٹ پر جلسہ کرے گی، ریلیاں نہیں نکالی جائیں گی، عمران خان اور شرکا براہ راست جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔ذرائع […]

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا جہانگیر ترین کیخلاف اعلان بغاوت

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا جہانگیر ترین کیخلاف اعلان بغاوت

لاہور(یس نیوز) رائیونڈ مارچ سےپہلے پی ٹی آئی کی نئی مشکل، یوتھ ونگ نے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین کے خلاف اعلان بغاوت کردیا، نامنظور جہانگیر ترین کے بینرز اور پوسٹرز چھپوالیے، مستعفی ہونے والے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے بھی ان سے اختلافات کی اطلاعات ہیں۔تحریک انصاف یوتھ ونگ نے سیکرٹری جنرل کےخلاف بغاوت کااعلان کردیا جبکہ […]

پولیس کو غیر سیاسی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، بلاول بھٹو

پولیس کو غیر سیاسی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، بلاول بھٹو

کراچی(یس نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت […]

راؤ انوار کا معاملہ، پی ٹی آئی اور نوازلیگ آمنے سامنے

راؤ انوار کا معاملہ، پی ٹی آئی اور نوازلیگ آمنے سامنے

کراچی(یس نیوز)رائو انوار کے خلاف ایکشن لینے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن آمنے سامنےآگئے۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سیاسی مداخلت کی، انہیں چھڑانے کے لیے وزیراعلیٰ کو مجبور کیا۔ جواب میں مسلم لیگ کے طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو سیاسی […]

جنوبی افریقہ:دفاعی نمائش،پاکستانی طیارے نے توجہ حاصل کر لی

جنوبی افریقہ:دفاعی نمائش،پاکستانی طیارے نے توجہ حاصل کر لی

جوہانسبرگ (یس نیوز)جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والی دفاعی سازوسامان کی نمائش میں پاکستانی سپر مشاق طیارے نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ پریٹوریا میں 14ستمبر کو منعقد نمائش میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے ایوی ایشن مینوفیکچرنگ، اوورہالنگ اور ریپیئر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔نمائش کےدوران ایئرشو میں پاکستانی سپرمشاق طیارے نے اپنے جوہر دکھا کرشرکاء […]