counter easy hit

راؤ انوار کا معاملہ، پی ٹی آئی اور نوازلیگ آمنے سامنے

khawaja-izhar-ul-hasan-is-known-as-chief-of-target-killers-ssp-rao-anwar

khawaja-izhar-ul-hasan-is-known-as-chief-of-target-killers-ssp-rao-anwar

کراچی(یس نیوز)رائو انوار کے خلاف ایکشن لینے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن آمنے سامنےآگئے۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سیاسی مداخلت کی، انہیں چھڑانے کے لیے وزیراعلیٰ کو مجبور کیا۔

جواب میں مسلم لیگ کے طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا وزیر اعظم کی پالیسی نہیں، وزیراعظم نے ہی تو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے بھی رکوائے تھے۔

ایس ایس پی ملیر راؤـ انوار کو معطل سندھ حکومت نے کیا مگر ان کی معطلی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور عمران خان آمنے سامنے آ گئے۔عمران خان نے کراچی کے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی حمایت کر دی، کہا ہے کہ خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری میں وزیراعظم نے مداخلت کر کے اسے سیاست زدہ بنا دیا۔جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کسی سیاسی جماعت سے زیادتی نہیں ہونے دیتے، خود تحریک انصاف پر بھی انہوں نے کرم فرمائی کی تھی۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس میں ایسی سیاسی مداخلت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، راؤ انوار قانون کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی کر رہا تھا،وزیراعظم نے خواجہ اظہار کو چھڑانے اور پھر ایس ایس پی کو معطل کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو مجبور کیا۔اس پر طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان خود لاقانونیت میں ملوث رہے ہیں، سول نافرمانی کا نعرہ عمران خان کے علاوہ کسی نے نہیں لگایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website