counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

رائیونڈ مارچ کی تیاری، پی ٹی آئی نے کفن پوش خواتین کا دستہ تیار کر لیا 

رائیونڈ مارچ کی تیاری، پی ٹی آئی نے کفن پوش خواتین کا دستہ تیار کر لیا 

کراچی (یس نیوز) پی ٹی آئی کی خواتین کی تیاریاں ہر جلسے میں قابل دید ہوتی ہیں لیکن 30 ستمبر کو پی ٹی آئی کا رائیونڈ مارچ میں کراچی کی پی ٹی کی خواتین نے کفن پہن لیا ہے ۔ کفن پوش خواتین کارکنان نے نواز لیگ کے گلو بٹوں کے لئے چوڑیاں بھی تیار کر […]

مقبوضہ کشمیر میں 74 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ، تیرہ سالہ بچی شہید – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/353806#sthash.crnzXwQG.dpuf

مقبوضہ کشمیر میں 74 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ، تیرہ سالہ بچی شہید – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/353806#sthash.crnzXwQG.dpuf

سری نگر (یس نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں 74 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ تازہ جھڑپوں میں ایک تیرہ سالہ بچی شہید ہوگئی ، شہدا کی تعداد 105 ہوگئی ۔ مقبوضہ وادی میں 74 ویں روز بھی حالات خراب ہیں ۔ سری نگر سمیت مختلف اضلاع میں سخت سیکورٹی تعینات ہے تاہم کٹھ پتلی […]

نیو یارک: نواز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ، مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ

نیو یارک: نواز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ، مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ

نیو یارک (یس نیوز) وزیراعظم کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں ، نواز شریف نے رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کونسل چیمبر سے خطاب میں افغان مہاجرین کی واپسی کو لازمی قرار دے دیا ۔ وزیراعظم سعودی ولی […]

نیویارک :او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

نیویارک :او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

نیویارک (یس نیوز ) امریکا کے شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ سیکرٹری او آئی سی کہتے ہیں بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی ۔ امریکی شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ […]

نیویارک بم دھماکوں کے ملزم احمد خان رحمی کو گرفتار کر لیا گیا

نیویارک بم دھماکوں کے ملزم احمد خان رحمی کو گرفتار کر لیا گیا

نیویارک (یس نیوز ) امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم احمد خان رحمی کو پولیس مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے ۔ افغان نژاد ملزم کو نیو جرسی سے گرفتار کیا گیا ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے 28 سالہ احمد خان رحمی […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا

سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا. ۔کشمیری اور پاکستانی عوام کی آواز عالمی فورم پر اٹھانا حکومت کی ذمے داری ہے۔ سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری نے نیو یارک میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کےدھمکی آمیزبیانات سے علاقائی امن کو خطرات […]

علمی تحقیق اور ترقی کسی کی میراث نہیں،صدر مملکت

علمی تحقیق اور ترقی کسی کی میراث نہیں،صدر مملکت

اسلام آباد(یس نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سپارکو تحقیق کے شعبے میں بین الاقوامی خلائی تنظیم کارکن ہے۔علمی تحقیق اور ترقی کسی کی میراث نہیں۔ خلائی تحقیق سے متعلق ہمارے سائنسدان ملک کا اثاثہ ہیں۔ہمارا ہر قدم پہلے قدم سے مضبوط ہونا چاہئے ۔ اسلام آباد میں کامسٹیک کے زیر اہتمام دوسری […]

اڑی حملہ، بھارتی ایجنسی نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا

اڑی حملہ، بھارتی ایجنسی نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا

نئی دہلی(یس نیوز)اڑی حملے پر بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا، حملے کی ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت تفتیش کیلئے امریکا سے مدد لے گا۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی 6 رکنی ٹیم نے تفتیش کا باضابطہ آغاز کردیا، تفتیشی ٹیم […]

سپریم کورٹ: سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت، ہم نے ان واقعات سے کچھ نہیں سیکھا، جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ: سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت، ہم نے ان واقعات سے کچھ نہیں سیکھا، جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد(یس نیوز) سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیے گئے ، تفتیشی رپورٹ سیل کرکے سپریم کورٹ نے متعلقہ اداروں سے جامع رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی جی بتائیں واقعہ پر پولیس نے کیا کارروائی کی؟؟جسٹس شیخ عظمت سعید نے […]

پاکستان اور بھارت: علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر’الفاظ کی نئی جنگ‘

پاکستان اور بھارت: علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر’الفاظ کی نئی جنگ‘

نئی دہلی اور اسلام آباد حکومت کے درمیان گزشتہ چند مہینوں سے بھارت کے زیرِ اتنظام کشمیر میں حالات کی وجہ سے کشیدگی چل رہی ہے لیکن اتوار کو اُڑی میں ہونے والے حملے نے اس کشیدگی کو سرد جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ آج اس سرد جنگ میں شدت اس وقت پیدا ہوئی، […]

فاسٹ بولرمحمد عامر شادی کی لمبی اننگ کھیلنے کو تیار

فاسٹ بولرمحمد عامر شادی کی لمبی اننگ کھیلنے کو تیار

  لاہور(یس سپورٹس)فاسٹ بولر محمد عامر نے شادی کی لمبی اننگ کھیلنے کی تیاری مکمل کرلی ، بیس ستمبر کو دلہن بیاہ کر لائیں گے، شادی کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی۔ میدان میں کھلاڑیوں کو گھمادینے والے محمد عامر کا شادی میچ تو پہلے ہی فکس تھا اور اب ہے رخصتی کی تیاری، […]

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، وزیراعظم

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، وزیراعظم

نیو یارک (یسنیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کر دے ، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا ۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے ہو گا ۔ وزیراعظم نواز شریف آج نیویارک میں مختلف ممالک […]

کشمور :کانگو وائرس کا شکار 22سالہ نوجوان انتقال کرگیا

کوئٹہ(یس نیوز)کشمور کا کانگو وائرس کا شکار 22سالہ نوجوان شیخ زاید اسپتال میں انتقال کرگیا۔ نوجوان کو تین روز قبل کانگو وائرس کے شبے میں اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 22سالہ نوجوان شیر زمان کو3روز قبل کانگو وائرس کے شبے میں رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایاگیا […]

رائے ونڈ دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ،رائو انوار نے وزیر اعلیٰ کی رٹ چیلنج کی، کائرہ

رائے ونڈ دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ،رائو انوار نے وزیر اعلیٰ کی رٹ چیلنج کی، کائرہ

چیچہ وطنی(پ ر)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کاکہناہےکہ رائے ونڈ دھرنے کااعلان متحدہ اپوزیشن کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔عمران خان کو رائے ونڈ دھرنے کے معاملےپر متحدہ اپوزیشن سے مشاورت کرنا چاہیے تھی۔ یہ بات انھوں نے چیچہ وطنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ […]

پی آئی بی کالونی میں پولیس کا سر چ آپریشن ،50 افراد زیر حراست

پی آئی بی کالونی میں پولیس کا سر چ آپریشن ،50 افراد زیر حراست

کراچی(یس نیوز)کراچی میں پی آئی بی کالونی میں پولیس نے آپریشن کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے ۔ پی آئی بی کالونی میں جھنڈے شاہ قبرستان اور اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن […]

مارچ سے ترقی کا راستہ رکے گا ، شہباز شریف

مارچ سے ترقی کا راستہ رکے گا ، شہباز شریف

لاہور(یس نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مارچ کرنا ہے تو آئیے میرے ساتھ مل کر تعلیم عام کرنے کیلئے مارچ کریں،میرٹ کو فروغ دینے کیلئے مارچ کریں ، ترقی کا راستہ روکنے کیلئے مارچ کرنا عام آدمی کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے […]

چیچہ وطنی حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

چیچہ وطنی حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

ساہیوال(یس نیوز) ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن کے لئے میدان سج گیا ہے اور پولنگ آج صبح 8 بجے مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، ن لیگ کےچوہدری محمد طفیل جٹ اور پیپلزپارٹی کے […]

پاکستان پر الزام لگانے کی کوشش مہنگی پڑے گی، خواجہ آصف

پاکستان پر الزام لگانے کی کوشش مہنگی پڑے گی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگانے اور کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش اسے مہنگی پڑے گی۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے سے متعلق مودی سرکار کے بے بنیاد الزامات قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے۔ خواجہ آصف […]

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، مسعودخان

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، مسعودخان

صدرآزادکشمیرمسعودخان نے کہا ہے کہ ابھی اڑی واقعے کی گرد بھی نہیں بیٹھی تھی کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانے شروع کردیے ہیں ۔ جیونیوز سےخصوصی بات چیت کرتے ہوئے صدرآزادکشمیر کا کہناتھا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے یہ انتہائی غیر ذمہ دارارنہ رویہ اور انتہائی قابل مذمت بات ہے۔ مسعود […]

وزیراعظم عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے، ملیحہ لودھی

وزیراعظم عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے ۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم بین االاقوامی برادری کو بھارتی فوسز کے مظالم سے آگاہ کریں گے اور کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری […]

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، وزیراعظم

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے نیو یارک پہنچنے کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے، بھارت کو کشمیریوں کی خواہش کا احترام کرنا ہوگا اور پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ […]

روس میں پارلیمانی انتخابات، پوٹن نواز پارٹیوں کی کامیابی یقینی

روس میں پارلیمانی انتخابات، پوٹن نواز پارٹیوں کی کامیابی یقینی

روس میں آج بروز اتوار پارلیمانی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صدر ولادیمیر پوٹن کی حامی سیاسی پارٹیوں کی جیت یقینی قرار دی جا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ روس میں پارلیمانی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ پہلی مرتبہ ان انتخابات میں […]