counter easy hit

ممتاز کمپوزر کا نئے ٹیلنٹ کیلئے موسیقی کی ویب سائٹ کا افتتاح

 

Arshad Mehmood launched a music website in Karachi

Arshad Mehmood launched a music website in Karachi

لاہور(یس نیوز)میوزک کے نئے ٹیلنٹ کے لئے خوش خبری، کمپوزر ارشد محمود کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ویب سائٹ کاافتتاح کراچی میں ہوگیا۔

ملک میں معیاری موسیقی کی تخلیق ،میوزک انڈسٹری کی کھوئی ہوئی رونق اور گہما گہمی کو واپس لوٹا نے کے لئے نامور کمپوزر ارشد محمود کی سربراہی میں تخلیق شدہ اس ویب پورٹل کا بنیا دی مقصد نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔

موسیقی کی تخلیق سے لے کر اس کی فنڈنگ، پروموشن ، شیئرنگ اور فروخت تک ہر قسم کی سہولت فراہم کرتے اس آن لائن پلیٹ فارم کا لانچ ہوگیا ہے ۔ موسیقی ڈاٹ کام کے نام سے تشکیل دی گئی، ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح اس شعبے کی نمایاں شخصیات کی موجودگی میں کیا گیا۔تقریب میں فیوژن بینڈکے امو،نامور کلاسیکل موسیقارنفیس احمد خان،آرٹس کونسل کے احمد شاہ سمیت موسیقی سے لگائو رکھنے والی متعدد شخصیات شریک تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد محمود کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے یہ محسوس کیا جارہا تھا کہ ملک میں موسیقی میں وہ گہما گہمی دیکھنے کو نہیں ملی جو پہلے کبھی دیکھی جاتی تھی اور ہمیں اس بات کا بھی بھر پور احساس ہے کہ ہمارے ملک میں استعداد موسیقی کی کوئی کمی نہیں،موسیقی کے شعبے میں کام کرنےوالے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موسیقی ڈاٹ کام ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں نہ صرف نوجوان موسیقاروں کو اپنے کام کا نمونہ شیئر کرنے کی سہولت موجود ہوگی بلکہ وہ اسی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے کام کو مناسب پیسوں میں فروخت بھی کرسکیں گے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے پروڈکشن پروجیکٹ کیلئے با صلاحیت کمپوزر، ادیبوں، موسیقاروں اور انجینئروں پر مبنی ٹیم بھی آن لائن دستیاب ہوگی۔ٹیم موسیقی کی اس کوشش شعبہ موسیقی سے وابستہ شخصیات نے بے حد سراہتے ہوئے اس اقدام کو ملک میں شعبہ موسیقی کے لئے سنگ میل قرار دیا ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website